کتاب: ثواب کمانے کے مواقع - صفحہ 102
’’میں نہیں کہتا کہ یہ چیز بالوں کو مونڈتی ہے بلکہ یہ دین کو مونڈتی ہے۔‘‘[رواہ الترمذی وقال الألبانی فی صحیح الترغیب والترہیب:حسن لغیرہ ]
(۷۲) عیادتِ مریض کی فضیلت
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:
((مَا مِنْ مُسْلِمٍ یَعُوْدُ مُسْلِمًا غَدْوَۃً إِلاَّ صَلّٰی عَلَیْہِ سَبْعُوْنَ أَلْفَ مَلَکٍ حَتّٰی یُمْسِیَ،وَإِنْ عَادَہُ عَشِیَّۃً إِلاَّ صَلّٰی عَلَیْہِ سَبْعُوْنَ أَلْفَ مَلَکٍ حَتّٰی یُصْبِحَ،وَکَانَ لَہُ خَرِیْفٌ فِی الْجَنَّۃِ ))[حسنہ الترمذی:۹۶۹۔وصححہ الألبانی ]
’’کوئی مسلمان جب صبح کے وقت مسلمان بھائی کی عیادت کرے تو شام ہونے تک ستر ہزار فرشتے اس کیلئے مغفرت کی دعا کرتے رہتے ہیں۔اور اگر وہ شام کے وقت اس کی عیادت کرے تو صبح ہونے تک ستر ہزار فرشتے اس کی مغفرت کیلئے دعا کرتے رہتے ہیں۔اور جنت میں اس کیلئے ایک باغ ہو گا(یا چنے ہوئے پھل ہو نگے) ‘‘
(۷۳) اذان اور مؤذن کی فضیلت
٭نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے:’’جو آدمی بارہ سال اذان کہتا رہے تو اس کیلئے جنت واجب ہوجاتی ہے۔اور ہر دن کی اذانوں کے بدلے میں اس کیلئے ساٹھ نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔اور ہر اقامت کے بدلے میں تیس نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔‘‘[رواہ ابن ماجۃ وصححہ الألبانی ]
٭اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے:’’مؤذن قیامت کے روز سب سے