کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 99
کا فریضہ بنتا ہے کہ ا س امانت کی ادائیگی میں کبھی بھی غیر جانبداری اور دیانتداری کوہاتھ سے نہ جانے دے۔ اگر وہ اس کے برعکس جانبداری کا ثبوت دیتا ہے اور واقعات کونقل کرنے میں سچائی اور دیانتداری کوملحوظ نہیں رکھتا توا س کا خمیازہ خود اسی کو بھگتنا پڑے گا اور اللہ رب العزت کےحضور وہ خود جوابدہ ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہمیں جانبداری اور خیانت جیسے اعمال بد سے محفوظ رکھے، آمین