کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 83
(۴)ان تمام شہادتوں سے قطع نظر اکابرین دیوبند انگریزوں کی صفوں میں خضر علیہ السلام کا مشاہدہ فرماتے ہیں۔ اور پھر انگریز سرکار کی جانب جدید ہتھیار سے مسلح باغیوں کےخلاف صرف تلوار لے کر ڈٹ جاتے ہیں، ا ور اپنی جانب نقصان نہ ہونے کے برابر برداشت کرتے ہوئے باغیوں کوکافی نقصان پہنچاتے ہیں، اور ان کے ہاتھوں ایسے محیر العقول از قبیل کرامات واقعات رونما ہوتے ہیں جورسول اکرم ﷺ اور صحابہ کرام کے عہد میں بھی رونما ہوئے تھے۔ اہلحدیثوں نے بقول آپ کے نوازی کی تمام حدود کوپار کرلیاتھا مگر آپ ایسی کوئی مثال نہیں پیش کرسکتے جس میں اہلحدیث اپنے ہم وطنوں کے مقابلے میں انگریز سرکار کی موافقت اور دفاع میں محاذ جنگ پر صف بستہ ہوگئے ہوں اور ان کے ہاتھوں محیرا لعقول کرامتیں رونما ہوئی ہوں۔ تعجب ہوتاہے کہ آپ کے اکابرین کس قدر پختہ جذبہ حریت ست سرشار تھے کہ انگریز سرکار کے لیے اتنا کچھ کرنے کے بعد بھی ان کے جذبہ حریت پر کوئی لانچ آنچ نہیں آئی، اور تحریک آزادی کے جانباز سپاہی شمار کئے گئے۔ لیکن اہلحدیثوں نے من حیث الجماعت تحریک جہاد اپناسب کچھ لتادیا، ا پنی جائیدادیں ضبط کرادیں، تختہ دار پر