کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 345
جاسکتے ہیں بلکہ اللہ رب العزت کا فضل وکرم ہے وہی جس کو چاہتا ہے اپنے فضل وکرم سے نوازتاہے “۔
صحابہ کرام کی سیرت پرعلماء اہل حدیث کی تصنیفی خدمات :
اسی طریقہ سے جملہ علماء اہل حدیث نے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سے اپنے قلبی لگاؤ اور دلی محبت کا اظہار کیاہے، ا ور ان کی تعظیم وتکریم کوجزوایمان قرار دیاہے، نہ صرف اظہار کیاہے بلکہائمہ سلف کی پیروی کرتےہوئے صحابہ کرام کی انفرادی واجتماعی سیرت مطہرہ پر بے شمار کتابیں تصنیف کی ہیں، ا ور آج تک اس کاسلسل جاری وساری ہے۔ اگر کوئی ”جماعت اہل حدیث کی تصنیفی خدمات “مولفہ مولانا محمد مستقیم حفظہ اللہ استاذ جامعہ سلفیہ بنارس کی اٹھاکر سیر وسوانح کے ابب پرا یک سرسری نگاہ ڈالے تو اسے صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی اجتماعی وانفرادی سیرت، ا ن کےمقام ومرتبہ اور فضائل ومناقب سمیت ان کی عزت وناموس پر کیچڑ اچھالنے والوں کے مسکت وودندان شکن جوابات پر مشتمل علماء اہل حدیث کی تصنیف کردہ پچاسوں کتابیں ملیں گی۔ ”فضائل صحابہ“ کے نام سے امام اہل السنۃ احمدبن حنبل رحمہ اللہ کی تالیف کردہ کتاب کی تحقیق اور ا س کومنظر عام پر لانے کاسہرا جامعہ سلفیہ بنارس کے فاضل جناب ڈاکٹر وصی اللہ محمدعباس حفظہ اللہ کے سرجاتاہے۔ چنانچہ کتاب عرصہ پہلے موصوف کی علمی تحقیق سےآراستہ ہوکر منظرعام پر آچکی ہے اوراہل علم سے دادتحقیق حاصل کررہی ہے۔ ا سی طرح شاہ ولی اللہ محدث دہلوی رحمہ اللہ کی بزبان فارسی تالیف کردہ ”قرۃ العینین فی تفضل الشیخین“ کو عربی زبان میں منتقل کرنے کا شرف بھی سلفی عالم استاذ گرامی جناب ڈاکٹر مقتدی حسن ازہری حفظہ اللہ وکیل الجامعۃ السلفیۃ بنارس کو حاصل ہے، جس میں شیخین حضرت ابوبکر وعمررضی اللہ عنہما کی فضیلت وعظمت اوردیگرصحابہ کرام پر ان کے تفوق کوواضح کرتے ہوئے ان کی خلافت کو کتاب وسنت اورا جماع امت کی روشنی میں برحق ثابت کیاگیاہے۔ ا ور ا س میں اہل تشیع