کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 337
ومن أصول اھل السنة والجماعة سلامة قلوبھم لأصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم۔ ۔ “ ”اہل سنت کے بنیادی عقائد میں یہ بھی شامل ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کے بارے میں وہ اپنے دل کو صاف رکھیں “۔ اس کےبعد کتاب وسنت کے اندر وارد ان کےفضائل ومناقب، ا جماع امت سے ثابت ان کے مراتب ودرجات اور خلفاء اربعہ کی ترتیب کا اجمالی طور پر ذکر کیاہے۔ ساتھ ہی اہل بیت اور ازواج مطہرات سے محبت کا خصوصی طور پر ذکرکرتے ہوئے شیعہ وروافض، نیز خوارج ونواصب کی روش سےا پنی برأت کا ظہار کیاہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے آپسی اختلافات سے سکوت اختیار کرنے کو لازم قراردیتے ہوئے اخیر میں لکھتےہیں : ومن نظر سیرۃ القوم بعلم وبصیرۃ ومامن اللّٰہ به علیھم من الفضائل والکرامات ورفیع الدرجات فی الدنیا والآخرة علم یقینا وعیانا بلاریب ومریة أنھم خیر الخلق بعد الانبیاء لم یکن ولایکون مثلھم أبدا وأنھم الصفوۃ من ھذہ الأمة التی ھی خیر الأمم وأکرمھا علی اللّٰہ۔ [1] ”جس شخص نے بھی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی پاکیزہ سیرت کا اورا للہ تعالیٰ نے ان کو جن فضائل ومناقب اور کرامات سے ونازاتھا، دنیا وآخرت میں جوبلند درجات ان کوعطا کیےتھے ‘ان کا علم وبصیرت کے ساتھ مطالعہ کرے گا اسے بلاشک وشبہ مکمل قطعیت اور یقین کے ساتھ یہ بات معلوم ہوجائے گی کہ صحابہ کرام کی جماعت انبیاء کرام کےبعد سب سے بہتر جماعت تھی، ایسی بتر جماعت نہ پہلے کبھی تھی اور نہ بعدمیں کبھی ہوگی۔ ا مت محمدیہ جس کو خیر امت کا لقب حاصل ہے اور جو اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے معزز ومکرم امت ہے ا س امت کے یہ منتخب اور چنیدہ لوگ ہیں“۔
[1]