کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 335
مجروح کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کتاب وسنت کوباطل قرار دے سکیں، حقیقت یہ ہے کہ یہی لوگ مجروح قرار دیئے جانے کےزیادہ مستحق ہیں، بلکہ یہ زندیق ہیں “۔ علامہ طحطاوی رحمہ اللہ اپنے عقیدہ کا اظہار کرتے ہوئے لکھتے ہیں : ونحبُ أصحابَ رسولِ الله - صلى الله عليه وسلم -، ولا نُفْرِطُ في حب أحد منهم، ولا نتبرأُ من أحد منهم، ونبغِضُ من يبغِضُهم، وبغيرِ الخيرِ يذكرُهم، ولا نذكرهم إلا بخير، وحبُهم دينٌ وإيمان وإحسان، وبغضُهم كفرٌ ونفاق وطغيان) [1] یعنی صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین سے ہم محبت کرتےہیں، لیکن کسی کی محبت میں مبالغہ سے کام نہیں لیتے، اور نہ ان میں سے کسی برأت ظاہر کرتے ہیں، ان سے بغض وحسد رکھنے والوں اور ان کی بدگوئی کرنے والوں کومبغوض سمجھتے ہیں، ہم ان کا صرف خیر ہی کرتے ہیں، ان کی محبت دین وایمان اور احسان ہے، ا ور ان سے بغض کفر ونفاق اور طغیان وسرکشی ہے “۔ علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں : اعلم أن سب الصحابة رضی اللہ عنہم حرام من فواحش المحرمات سواء من لابس الفتن منھم وغیرہ لأنھم مجتھدون فی تلک الحروب متأولون “۔ [2] ”جان لو!صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کوبرے الفاظ سے یاد کرنا حرام بلکہ بڑے حرام کاموں میں سے ہے، خواہ وہ آپسی جنگ کے فتنہ میں مبتلا ہوئے ہوں یا نہ ہوئے ہوں۔ کیونکہ ان جنگوں کے بارے میں انہوں نے اجتہاد اور تاویل سےکام لے کر ان میں شمولیت اختیار کی تھی یا ان سے کنارہ کش رہےتھے “۔ اس طرح تمام ائمہ سلف نےصحابہ کرام رضی اللہ عنہ کےتعلق سے کتاب وسنت کی
[1] العقیدہ الطحاویۃ (ص۵۶ طبع الفرقان ریاض ) [2] شرح النووی (۶/۳۲۶طبع )