کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 332
(۸)دعوئ احترام صحابہ اور اس کی حقیقت کتاب وسنت میں صحابہ کرام کا مقام ومرتبہ کتاب وسنت میں صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کا جو مقام بتلایاگیاہے، ا ورخود انہوں نے اسلام کی نشر واشاعت میں جو عظیم قربانیاں پیش کی ہیں وہ کسی بھی صاحب ایمان یا صاحب بصیرت سے مخفی نہیں ہیں۔ ان کے بارے میں اللہ تعالیٰ کایہی ارشاد کافی ہے ”وَالسَّابِقُونَ الْأَوَّلُونَ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالْأَنصَارِ وَالَّذِينَ اتَّبَعُوهُم بِإِحْسَانٍ رَّضِيَ اللَّـهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ وَأَعَدَّ لَهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي تَحْتَهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ“ (سورۃ التوبہ: آیت :۱۰۰) اور مہاجرین اور انصار سابق اور مقدم ہیں اور جتنے لوگ اخلاص کے ساتھ ان کےپیروہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے، اور اللہ نے ان کےلیے ایسے باغ مہیاکررکھےہیں جن کے نیچے بہریں جاری ہوں گی جن کےنیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہیں گے، یہ بڑی کامیابی ہے۔ “ اسی طرح اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے :مُّحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّـهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ تَرَاهُمْ رُكَّعًا سُجَّدًا (سورۃ الفتح :آیت ۲۹) ”محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور جولوگ ان کے ساتھ ہیں کافروں پر سخت ہیں آپس میں رحم دل ہیں۔ توانہیں دیکھےگا کہ رکوع اور سجدے کررہے ہیں۔ “ غرضیکہ متعدد آیات میں صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی فضیلت، ا ن کے علو، مرتبت اور عظمت شان کو واضح طور پر ثابت کیاگیاہے، ا ور ان کے فضائل ومناقب میں