کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 295
۴۔ مذہبیت (تقلید) کی کرشمہ سازی : کتاب الحیل
مذہب ( تقلید)کی بنیاد پر لکھی گئی فقہ کی بیشتر کتابیں جن ابواب وکتب پر مشتمل ہوتی ہیں ان میں ایک اہم اور خاص باب یا کتاب ”باب الحیل“ یا ”کتاب الحیل“ سے بھی موسوم ہے۔ لفظ ”الحیل“ حیلۃ کی جمع ہے جس کے معنی ہیں : ہوشیار ی، دوربینی، تصرف کی قوت۔ یہ لفظ ”حال یحیل“ سے بناہے، جس کے ایک معنی ہیں ”بدلنا“۔ چونکہ ا سکے ذریعہ شریعت کے بہت سے مسائل میں اصلی حکم کو ہوشیاری، دوربینی اور تصرف کی قوت بروئے کار لاکر تبدیل کردیاجاتاہے؛اسی وجہ سے اسے کتاب الحیل کے نام سے موسوم کیاجاتاہے۔ [1]
لیکن علامہ ابن القیم اس کولفظ ”تحول “سے مشتق مان کر حَول کو اصل مادہ قرار دیتے ہیں، ا ور حیلہ کی لغوی تعریف کرتے ہوئے لکھتے ہیں:
”عمل اور تصرف کی ایسی قسم کوحیلہ کہتے ہیں جس کے ذیعہ اس کا مرتکب ایک سے دوسری حالت میں منتقل ہوجاتاہے “۔ پھر مزید لکھتےہیں :” پھرا س کا استعمال عرف میں ایسے پوشیدہ طریقوں کےا ختیار کرنے میں عام ہوگیا جن کے ذریعہ آدمی اپنے مقصد کوحاصل کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے اور ا س کو کافی ذہانت اور ہوشیاری کے ذریعہ ہی جانا جاسکتاہے “۔ [2]
مزید ہوشیاری کا ثبوت دیتے ہوئے اس میں ”الشرعیۃ “ کی صفت کا اضافہ کرکے اسے مکمل شرعی حیثیت دیدی جاتی ہے اور منزل من اللہ کا نام دے دیاجاتاہے حالانکہ ا س کا مقصد شرعی احکام سے راہ فرار اختیار کرنا ہوتاہے۔ اسلام کو یااسلامی تعلیمات خودین کےنام پر جتنا نقصان پہنچایا گیاہے اور اس کےصاف چہرہ کو داغدار بنانے کی کوشش کی گئی ہے شاید ہی کسی اور ذریعہ اور وسیلہ سے نقصان پہنچایاگیا ہو اوراس خوداغدار بنانے
[1] ملاحظہ ہو:المعجم الوسیط (۱/۲۰۸) مصباح اللغات (ص۱۸۶)
[2] اعلام الموقعین (۳/۱۰۰۶) (طبع مطابع الفاروق القاھرۃ )