کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 246
مولانا گنگوہی فرماتے ہیں :” لفظ ”رحمۃ للعالمین “صفت خاصہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نہیں ہے “۔ [1]
چلتےایک مسئلہ حل ہوگیا، رحمۃ للعالمین صرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے مخصوص نہیں ہے، یہ الگ بات ہے کہ قرآن کریم میں صیغۂ حصر کے ساتھ آپ کورحمۃ للعالمین صرف رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےلیے مخصوص نہیں ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ قرآن کریم میں صیغۂ حضر کے ساتھ آپ کورحمۃ للعالمین کہاگیاہے، ارشاد ربانی ہے ”وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ “ (الأنبیاء :۱۰۷)
دوسرا مسئلہ یہ رہ جاتاہے کہ کیاحاجی صاحب کوان کی وفات کے بعد ہائے ہائے کہہ کر پکارنا جائزہوسکتاہے ؟ تو اس میں بھی شاید ان باطن بین حضرات کی نظر میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ کیونکہ سوانح قاسمی کےمؤلف لکھتے ہیں :
”پس بزرگوں کی ارواح سے مددلینے کے ہم منکر نہیں ہیں، بلکہ اس امداد کے لیے بزرگوں کی یا ان کی قبروں کی ان کے آثار کی عبادت کو شرک یقین کرتے ہیں۔ “[2]
ارواح سے امداد طلب کرنا، ا ن کوپکارنا اور نداء لگانا اگر ان کی عبادت نہیں ہے تو پھر عبادت کس کو کہیں گے ؟ کیاان کے نام کی مالا جپنا اور ان کو نذر ونیاز پیش کرنا یا ان پر چڑھاوا چڑھانا ہی ان کی عبادت ہے ؟ اور شاید یہی وجہ ہے کہ ان کے یہاں تصور شیخ جیسی قبیح اور مذموم شئی بھی ایک نہایت عظیم اورمستحسن عمل ہے، جس میں مرید کسی عظیم سے عظیم مصیبت سےدو چار ہونے پر اللہ تعالیٰ کو نہ یاد کرکے اپنے شیخ کو یاد کرتاہے اور اس سے فریاد طلب کرتا ہے تواس کا شیخ اس کی فریاد رسی کے لیے فوراً پہنچ جاتاہے، ا ور اسے مصیبت
[1] فتاوی رشیدیہ (۱/۱۳، افضل المطابع مرادآباد )
[2] سوانح قاسمی (۱/۳۳۲حاشیہ) مؤلف سوانح قاسمی نے مثالیں دے کر بڑی تفصیل کے ساتھ بزرگوں کی ارواح سے امداد لینے اور عبادت میں فرق دکھلانے کی کوشش کی ہے، موحد اور مشرک کے نقطۂ نظر میں یہی فرق بتلایا کہ موحد ان بزرگوں کی یا ان قبروں اور ان کے آثار کی پرستش کئے بغیر ان کی ارواح سےا مدا د طلب کرتا ہے جبکہ مشرک ان کی عبادت بھی کرتاہے ۔
یہ فرق ایسا ہی ہے جیسے گڑ اور شکر کے درمیان فرق کرکے شوگر کے مریض کو گڑ سے منع کیاجائے اور شکر کھانے کی اجازت دی جائے۔ یہ شخصیت پرستی ہی کی کرشمہ سازی ہے کہ بزرگوں کی روحوں سے مدد لینے کےلیے انہیں ہائے ہائے کہہ کر پکارا جاتاہے اور کہاجاتاہے یہ ان کی عبادت نہیں ہے۔