کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 22
کرنے والوں کے لیے اس کا مطالعہ کافی سودمند ہوگا بشرطیکہ حقیقت سے آگاہی مطلوب ہو۔ [1]
الحمد للہ اہل حدیثوں نے بہت پہلے ازخود اپنے اعمال وکردار کےذریعرہ اپنی ڈائری پیش کردی ہے جو عنداللہ وعندالناس معروف ہے، اور جس کی شہادت عرب وعجم کے مختلف اہل علم اور اہل قلم نےصاف لفظوں میں دی ہے، جس سے آپ بھی بخوبی واقف ہیں۔ اب آپ کی حاسدانہ سعی لاحاصل کاکوئی فائدہ نہیں ہے سوائے اس کے کہ آپ اور آپ کے ہم مشرب وہم خیال لوگوں کو تھوڑی دیرکےلیے سکون قلبی حاصل ہوجائے۔
قارئین حضرات اگر اجازت دیں اور طبیعت میں کسی طرح کا تکدر محسوس نہ کریں تو ( بقول ایک عالم) کوثر وتسنیم سے دھلی ہوئی اور شستہ زبان کے ایک دونمونے پیش کروں جن کی شگفتگی اور شفافی پرعامر عثمانی رحمہ اللہ مدیر تجلی کوفرط مسرت سے جھوم جاناپڑا تھا۔
مولانامحمدحسن سنبھلی رحمہ اللہ علیہ نے درس نظامی کی ایک مشہور کتاب ”شرح العقائد النسفیۃ‘‘ پر نظم الفرائدکے نام سے حاشیہ لکھا ہے، اصل کتاب مع حاشیہ مطبع انوار محمدی لکھنؤ سے
[1] اہلحدیثوں کوخیانت، نفاق اور موقع پرستی کےا وصاف سے نوازاجاتاہے اور خودان کےصدق، ا خلاص اوردیانتداری کا عالم یہ ہے کہ اس وقت قادیانی تحریک کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر روک لگانے کی غرض سے دہلی جامع مسجد کےمیدان میں مورخہ ۱۴/۶/۹۷ کوایک عظیم کانفرنس بنام”تحفظ ختم نبوت “کے انعقاد کا اہتمام کیاگیاتھاجس میں مرکزی جمعیت اہلحدیث کوبھی مدعو کیاگیاتھااورا س کےذمہ داران سے اس سلسلہ میں تعاون کی اپیل کی گئی تھی۔ حالانکہ اہلحدیثوں کوقادیانیوں کاہم نوازقراردیاجاتاہے، ا ور تحفظ ختم نبوت کے اسی پنڈال سے”غیرمقلدین کی ڈائری“کی خرید وفروخت کا عمل بھی انجام دیاگیا، جو اس بات کی جانب اشارہ تھاکہ غیر مقلدین قادیانیوں کی صف میں شامل ہیں، ا ور اسی پندال سے”قادیانیوں (احمدیوں)کےکفر وارتداد پرعلماء کےفتاوی اور فیصلے“کے نام سےایک پمفلٹ کی مفت تقسیم کا بھی بندوبست کیاگیاتھاجس میں شیخ الکل میاں نذیر حسین ؒ سمیت سال اہل حدیث علماء کے فتوے بھی ذکر کئے گئے ہیں، یہ ہے دعوت اتفاق واتحاد کی حقیقت۔ ضرورت پیش آتی ہے تواپنی صف میں ان کو شمارکرلیاجاتاہے اورنہیں توگمراہ ٹولہ، شیعوں اور قادیانیوں کے ہم نواقراردے دئیے جاتے ہیں۔