کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 200
مناسب معلوم ہوتا ہے کہ قدرے تفصیل سے ”لامذہبیت“ کے معنی ومفہوم کی تحدید وتعیین میں مقلدین مذاہب کی تضاد بیانی اور گل افشانی کا تذکرہ کرنے کےبعد ان کی مذہبیت پر بھی ایک طائرانہ نظر ڈال لی جائے تاکہ ”الأشباہ تتبین بأضدادھا“ ( یعنی چیزیں اپنی ضد (مخالف) سے زیادہ واضح ہوجاتی ہیں ) کے پیش نظر ان کی مذہبیت نکھر کر سامنے آجائے۔ اگر مذہبیت سے ان کی مراد یہی مذہبیت ہے جوآگے آرہی ہے او ر اسی مذہبیت کے وہا جارہ دارہیں توہم ایسی مذہبیت کے نہ صرف منکرہیں بلکہ اللہ رب العزت سے دعاکرتے ہیں کہ وہ ہمیں اور تمام مسلمانوں کوایسی مذہبیت سے محفوظ ومامون رکھے۔ (آمین )