کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 159
یہ کہنا بھی بجا ہوگا کہ گمراہی سے پہلے وہ اسلام کا بھی دعویدار تھا لہذا اس کی گمراہی کا اصل سبب (نعوذ باللہ ) اس کا مسلمان ہوناہے۔ حقیقت یہ ہے کہ مذکورہ فتنوں کے سرغنہ اہلحدیث نہیں بلکہ حنفی تھے۔ سرسید احمد خاں باجودیکہ رفع الیدین آمین بالجہر کا التزام کرتےتھے لیکن وہ ایک آزاد خیال آدمی تھے۔ ا ور اہلحدیثیت صرف رفع الیدین اور آمین بالجہر میں محصور نہیں ہے۔ غالباً وہ خود اس لقب کو پسند بھی نہیں کرتےتھے۔ دیگر حضرات کے متعلق صراحت ملتی ہے کہ وہ حنفی ہی تھے۔ [1] صرف اہلحدیثیت کوبدنام کرنے کے لیے اس قماش کے لوگوں کو زبردستی اہلحدیثیت کو بدنام کرنے کے لیےامر واقع یہ ہے کہ ان تمام فتنوں کی بیخ کنی میں علماء اہل حدیث ہی تقریر وتحریر کے ذریعہ پیش پیش رہے۔ جس طرح سابق میں تمام فتنوں کے مقابلے میں اصحاب حدیث سینہ سپررہے بالکل اسی طرح عصر حاضر کے تمام فتنوں کی سرکوبی میں علماء اہل حدیث نے کلیدی کردار ادا کیاہے۔ [2]
جوچیز قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ مذکورہ فتنوں کے قائدین وزعماء اگر اہلحدیث تھے تو اہلحدیثیت پر برقرار رہتے ہوئے انہوں نے ان فتنوں کو نہیں جنم دیا، بلکہ اہلحدیثیت سے
[1] مرزاغلام احمد قادیانی کے بارے میں مرزا بشیر لکھتاہے : اصولاً آپ (مرزا غلام احمد) ہمیشہ اپنےآپ کوحنفی کہتےتھے اور اپنے لیے کسی زمانے میں بھی اہلحدیث کا لفاظ پسند نہیں فرمایا( سیرت المہدی (۲/۴۹) اور کود اس نے اپنی ڈائری کلا م مرزا(ص۴۷) میں لکھا ہے :” ہمارے یہاں جو آتا ہے پہلے اسے حقیقت کا رنگ چڑھانا پڑتاہے۔ ۔ ۔ “ علاوہ ازیں جگہ جگہ اس نے اہلحدیثوں کےخلاف زبان طعن دراز کی ہے۔ تفصیل کےلیے ملاحظہ فرمائیں : علماء دیوبند کا ماضی تاریخ کے آئینہ میں، مولفہ حکیم محمود (ص ۳۸ ومابعد) :انصار السنۃ میرٹھ۔ عبداللہ چکڑالوی کے بارے میں مولانا محمد اسماعیل سلفی رحمہ اللہ نے لکھاہے کہ پہلے وہ رسمی حنفی تھے، پھر ترک تقلید کے ساتھ حدیث کی طرف جھکے، لیکن انہیں جلد ہی معلوم ہوگیا کہ ان کا مزاج حدیث پر مطمئن نہیں ہوگا۔ تحریک آزادی فکر (ص۱۷۷)
[2] سرسیدا حمد خان کے ہفوات اورا سلام کے بارے میں ان کے افکار وخیالات پر اشاعۃ السنۃ، ضیاء ا لسنۃ اور اخبار اہلحدیث میں مسلسل تنقید کی جاتی رہی ہے۔ نواب صاحب نے بھی ان کی کجر ویوں کو اپنی متعدد تالیفات (مثلا حدیث الغاشیۃ، حجج الکرائۃ ) میں واضح کیاہے۔ قادیانیوں اور منکرین حدیث کےخلاف علماء اہل حدیث کے جمہود کی تفصیل کےلیے مولانا محمد مستقیم سلفی کی کتاب ”جماعتے اہل حدیث کی تصنیفی خدمات“ ( متعلقہ ابواب ) اور دوسری کتاب ” گمراہ ا ور منحرف قوتوں میں جماعت اہلحدیث کی خدمات ” کا مراجعہ کیاجائے۔