کتاب: سلفیت کا تعارف اوراس کےمتعلق بعض شبہات کا ازالہ - صفحہ 140
باکی کے ساتھ نیچریت، قادیانیت، چکڑالویت اور انکار حدیث کی اصل اور بنیاد اہلحدیثیت بنام غیر مقلدیت کوبتایا گیاہے، ا ور ان تمام فتنوں کے سرغنہ لوگوں کو اہلحدیث غیرمقلد) ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ حالانکہ بیشتر کی اہلحدیثیت نہ صرف مشکوک بلکہ ان کے حنفی المسلک ہونے کی صراحت ملتی ہے۔ کہیں آگے چل کر اس پر مزید تفصیل سے گفتگو ہوگی۔ یہاں یہ کہنا کہ یہ واقعتاً ترک تقلیدایسا قابل مذمت گناہ ہے جوشرک وکفر سے بھی بڑھا ہواہے۔ [1] یامعاملہ اس کے برعکس ہے ؟ لیکن ا س سے پہلے دوبڑے حنفی عالموں کے بیانات نقل کردینا مناسب ہوگا۔ ان میں سے ایک علامہ ابوالحسنات محمد عبدالحی لکھنوی (رحمہ اللہ ) کا وہ فتوی ہے جس میں مسلمان کے لیے حنفی، شافعی ہونا شرط نہیں قرار دیاگیا ہے، وضاحت کے لیے سوال وجواب کو مکمل طور پر نقل کردینا بہتر ہوگا: سوال(۱۳۲): ” مسلمان ہونےکے لیے مذہباً حنفی یا شافعی ہونا خدا اور رسول نے شرط قرار دیاہے یا نہیں ؟ اور کیا پیغمبر “صحابہ اوراماموں کے وقت میں بھی لوگ حنفی یا شافعی کہلاتے تھے ؟ اور اماموں نے اپنی اپنی تقلید کرنے کوکہا یانہیں ؟ اور پیغمبر کے بعد ایک صدی تک تمام مسلمان کسی شخص معین اور امام معین کی تقلید نہیں کرتےتھے توکیا اس دور کے غیر مقلدصحابہ وتابعین اچھے اور سچے مسلمان تھے؟ یا ان کے بعد کے مقلد حنفی یا شافعی کہلانے والے ؟ حدیث وقرآن کے عاملین پر ناراض ہونے والے اچھے ہیں؟ اور پیغمبر نےصحابہ وتابعین کے زمانہ کو اچھا کہاہے یانہیں ؟ اور بعد کے زمانے میں جھوٹ اور گناہ پھیلنے کی خبر ہے یانہیں ؟ بینوا توجروا۔ جواب:”حنفی ہونا مسلمانی میں شرط نہیں کیاگیااور پیغمبر، اصحاب اور امام کے قت
[1] آج کل ترک تقلید کے قائلین کےعدم وجوب کے قائلین کےخلاف جوجنگ چھڑی گئی ہے اس میں یہی تأثر دلانے کی کوشش ہورہی ہے کہ ترک تقلید شرک وکفر سے بھی بڑھا ہو افتنہ ہے۔ مختلف مظاہر شرک کے خلاف ان کےقلم کی سیاہی خشک معلوم ہوتی ہے بلکہ ان مظاہر شرک پر نکیر کرنے والوں کی ملامت کی جاتی ہے۔ مذکورہ دل آزاد مضمون کاغیر جانبدار اہل علم کی تحریروں کی روشنی میں مفصل جواب دیاجاچکا ہے جومحدث بنابریں، بابت اگست ۱۹۹۸ء (ص۱۱) میں شائع ہوچکاہے۔