کتاب: سلفیت (تعارف وحقیقت) - صفحہ 207
تضلوا أبدا: کتاب اللہ، وسنۃ نبیہ۔)) [1] ’’اے لوگو! میں نے تمھارے درمیان ایسی چیز چھوڑی ہے کہ اگر تم اس کو مضبوطی سے پکڑے رہو گے تو کبھی بھی گمراہ نہیں ہوگے، اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت۔‘‘ کثیر بن عبد اللہ بن عمرو بن عوف اپنے باپ سے وہ اپنے دادا سے روایت کرکے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے تمھارے درمیان دو امر کو چھوڑا ہے کہ اگر تم ان دونوں کو مضبوطی سے پکڑے رہو گے تو کبھی بھی گمراہ نہ ہوگے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت۔حدیث کے الفاظ یہ ہیں: ((ترکت فیکم…سنۃ نبیہ صلي اللّٰه عليه وسلم ۔))[2] حقیقت یہی ہے کہ جس نے بھی کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑلیا وہ ہدایت یاب ہوگیا اور یہ بات واضح رہے کہ مخلوق میں سب سے زیادہ کتاب و سنت کو جاننے اور سمجھنے والے صحابہ کرام ہیں لہٰذا جو شخص سلف صالحین کے فہم کے مطابق کتاب و سنت کی پیروی کرے گا وہ یقینا کامیاب و کامران ہوگا۔ جماعت کو لازم پکڑنا اور حاکم وقت کی سمع و طاعت کرنا ضروری ہے سوال : سلف صالحین کی خصوصیت کیا ہے؟ جواب : سلف صالحین کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ وہ جماعت کو لازم پکڑتے ہیں۔ حاکم وقت کے حقوق کی رعایت کرتے ہیں اور یاد رکھئے کہ ان حقوق میں سب سے اہم حق یہ ہے کہ ان کی سمع و طاعت کی جائے۔ ہاں، اگر وہ معصیت کا حکم دیں تو ان کی اطاعت
[1] ۔ پہلے گزر چکا ہے۔ [2] ۔ ابن عبد البر نے تمہید میں اس کو نقل کیا ہے۔