کتاب: سلفیت (تعارف وحقیقت) - صفحہ 198
خلاصۂ کلام یہ کہ سلفی دعوت کی بنیاد یہ ہے کہ قرآن و سنت کا فہم اسی طرح ہو جس طرح صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے سمجھا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ ان کا عقیدہ ہر قسم کی بدعات و خرافات سے محفوظ ہے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عقیدہ و منہج سے جب دور ہوگئے تو معتزلہ، جبریہ، قدریہ، شیعہ مرجیہ وغیرہ وغیرہ جیسے فرقے وجود میں آگئے اور بہت سے اسلامی مفکرین منہج صحابہ سے ہٹ کر اسلام کے نام پر ایسی ایسی باتیں لکھتے ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں لیکن یہ غلطیاں اور خرابیاں وہی گرفت کرسکتا ہے جو کتاب و سنت کو مضبوطی سے پکڑنے کے ساتھ ساتھ صحابہ کرام کے منہج پر قائم ہو۔ یہ چند نصیحتیں ہیں اور نصیحت مومنوں کے لیے نفع بخش ہے اسی پر اکتفاء کرتا ہوں۔
والحمد للّٰہ رب العالمین