کتاب: سلفیت (تعارف وحقیقت) - صفحہ 187
پر غور کرتا ہے تو ویسے ان کی ساری باتیں اسلام کے خلاف نظر آتی ہیں۔ بلکہ یہی کاہن کی باتیں ہیں اور یہی کہانت ہے۔ یہ لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ فرشتے ان کو ساری باتوں کی خبر کرتے ہیں، لیکن جب ان سے دلیل پوچھی جاتی ہے تو خاموش ہوجاتے ہیں بہرحال یہی ضلالت و گمراہی کا راستہ ہے لہٰذا اس سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ بدعت سے اجتناب: گزشتہ سطور میں جو تین اہم اور بنیادی باتیں بیان کی گئی ہیں وہی سلفی دعوت کے اصول ہیں لیکن اسی پر بس نہیں ہیں بلکہ مزید اور بھی ہیں جن سے سلفی دعوت متصف ہوتی ہے جیسے بدعات و محدثات سے اجتناب، یہ بدعات اتنی خطرناک، اور بدنما داغ ہیں کہ جب سے یہ اسلام میں داخل ہوئیں اس کے حسن و جمال کو داغدار بنادیا اور اللہ کے احکام کو بدل دیا۔ اسلام کی روشن اور واضح تعلیمات کو سماج سے ختم کردیا۔ لوگوں کو ضلالت و گمراہی کے دلدل میں پھانس دیا۔ یہ سلفی حضرات ہیں جو ان کی غلطیوں کی گرفت کرتے ہیں، ان کے ناپاک عزائم سے لوگوں کو متنبہ کرتے ہیں۔ ان کے اسلام مخالف عقائد و نظریات کو طشت ازبام کرتے ہیں۔ یہ جان لو کہ بدعت کوئی آسان چیز نہیں ہے اور نہ کوئی فروعی مسئلہ ہے، بلکہ یہ اللہ کی شریعت میں استدراک ہے اور اپنی رائے اور عقل سے قانون سازی ہے۔ پھر لوگوں کو یہ باور کرایا جاتا ہے کہ اس کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے شریعت کو مکمل کرکے نازل کیا تھا پھر اس کے بعد یہ آیت نازل کی تھی: {اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا} (المائدہ:3) ’’آج میں نے تمہارے لیے تمہارے دین کو مکمل کردیا ہے اور تمہارے اوپر اپنی نعمت کا اتمام کردیا ہے اور تمہارے لیے اسلام کو دین کے طور پر پسند کرلیا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ کے اس نازل کردہ دین میں ان کی خودساختہ باتیں داخل نہیں ہیں۔ اب ان خود ساختہ بدعات کو دین بنا کر پیش کرنا اور ان کو قربت الٰہی کا بہترین ذریعہ بنانا، یہ اللہ کے