کتاب: سلفیت (تعارف وحقیقت) - صفحہ 14
راستہ ہے کہ جسے اختیار کرنے پر اللہ تعالیٰ انہیں زمین پر غلبہ عطا فرمائے گا اور دیگر اُمتوں کے درمیان جو ان کے شایان شان مقام ہے اس پر فائز کرے گا؟
پس علامہ البانی (نفع اللّٰہ بہ) نے اس سوال کا نہایت ہی مفصل اور واضح جواب ارشاد فرمایا۔ ہم نے اس جواب کی افادیت کے پیش نظر اسے نشر کرنے کا عزم کیا۔ آخر میں اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کے ذریعے لوگوں کو فائدہ پہنچائے اور مسلمانوں کو اس چیز کی طرف ہدایت دے جس سے وہ محبت کرتا اور راضی ہوتا ہے، بیشک وہ جواد وکریم ہے۔
اے داعیان اسلام!سب سے پہلے توحید
سوال:… فضیلۃ الشیخ بلا شبہ آپ جانتے ہیں کہ امت مسلمہ کی دینی حالت نہایت ابتر ہے عقیدہ اور اعتقادی مسائل سے جہالت کے اعتبار سے اور اپنے مناہج میں افتراق کے اعتبار سے بھی کہ پوری دنیا میں اکثر دعوت اسلام پہنچانے میں اس عقیدہ اول اور منہج اول سے غفلت برتی جاتی ہے جس کے ذریعہ امت کے پہلے لوگوں کی اصلاح ہوئی تھی۔ یہ المناک حالت یقینا مخلص مسلمانوں کے اندر غیرت کو ابھارتی ہے اور اس کو بدل دینے اور اس خلل کی اصلاح کرنے کی جانب رغبت دلاتی ہے مگر جیسا کہ فضیلۃ الشیخ آپ جانتے ہیں کہ اس اصلاح کی خاطر وہ اپنے میلانات عقیدہ منہج میں اختلاف کی وجہ سے اپنے طریقہ کار میں اختلاف کا شکار ہیں۔ ان مختلف تحریکوں اور اسلامی حزبی جماعتوں کو آپ جانتے ہیں جو برسوں دہائیوں سے امت کی اصلاح کو ڈنڈھورا پیٹ تو رہی ہیں مگر اس کے باوجود ان کے لیے آج تک کوئی نجات یا فلاح رقم نہیں ہوئی بلکہ اس کے برعکس ان تحریکوں کی وجہ سے فتنے ابھرے، آفتوں کا نزول ہوا اور عظیم مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ جس کی وجہ ان کی اپنے عقیدہ ومنہج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم اور جو کچھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم لے کر آئے کی مخالف کرنا ہے۔ اس بات نے مسلمانوں خصوصاً شباب امت میں اس صورت حال کے علاج کی کیفیت کے بارے میں ایسا گہرا اثر چھوڑا ہے کہ سب حیران وپریشان ہیں۔ ایک مسلمان داعی جو منہج نبوت سے تمسک کرتا ہے اور سبیل المومنین کی اتباع کرتا ہے، فہم صحابہ اور جنہوں نے بطریقہ احسن ان کی