کتاب: سلفیت (تعارف وحقیقت) - صفحہ 10
حلاوت اور چاشنی سے کافی دُور کر دیا تھا، قال اللّٰہ اور قال الرسول صلی اللّٰه علیہ وسلم جو اسلاف کرام کا طرۂ امتیاز تھا ، آج ان کی پر کیف صدا اور سماعت سے کان گویا بہرے ہو گئے اور زبان گونگی ہو گئی ہے ۔ اللہ تعالیٰ غریق رحمت کرے علامہ البانی رحمہ اللہ کو آپ نے اُمت کو بیدار کیا اور انہیں قال اللّٰہ اور قال الرسول صلي اللّٰه عليه وسلم کی پر کیف اور جاں گزیں صداؤں سے مانوس کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اور اس میں کامیاب بھی رہے۔ (فجزاہ اللّٰہ خیر الجزائ، و غفرلہ و ادخلہ جنۃ الفردوس زمہ الانبیاء ، والصدیقین والصالحین۔) چونکہ اس وقت برصغیر میں بالخصوص اورپورے عالم میں بالعموم اسلام کے نام پر مختلف تنظیمیں اور تحریکیں وجود میں آچکی ہیں اور وقتاً فوقتاً نئی نئی تحریکیں جنم بھی لیتی رہتی ہیں، سب کا دعویٰ یہی ہوتا ہے کہ وہ دوسری اسلامی تحریکوں سے اعلیٰ و افضل ہیں اور وہ خالص اسلام کی خدمت اور لوگوں کو خالص اسلام کی دعوت بھی دے رہی ہیں۔ ان کی دعوت اتنی خالص ہوتی ہے کہ کتاب و سنت کی و اضح تعلیمات سے یکسر خالی ہوتی ہے۔ سیدھے سادے مسلمان جو صرف اتنا جانتے ہیں کہ وہ مسلمان ہیں لیکن ان کو یہ بھی معلوم نہیں کہ وہ مسلمان کیوں ہیں؟ اسلامی تعلیمات کیا ہیں؟ قرآن و سنت کیا ہے ؟ ان کی واضح اور روشن تعلیمات کیا ہیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام اور اس کی تعلیمات کی یہ صفت بیان کی تھی کہ’’لیلہا کنہارہا‘‘ اس کی رات اس کے دن کی مانند ہے۔ لیکن آج نفس پرستوں نے معاملہ بالکل الٹ دیا ہے ، اس کے دن کو رات بنا دیاہے اور ان تمام معلومات سے عوام بالکل ناواقف ہوتے ہیں نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اس قسم کے لوگ لا علمی اور نا واقفیت کی بنا پر ان تحریکوں کے بہکاوے میں آجاتے ہیں اور اپنی دنیا و آخرت دونوں کو گنوا بیٹھتے ہیں ۔ آخر وہ دنیااور آخرت کیوں گنوا بیٹھتے ہیں اس لیے کہ جس تحریک یا تنظیم سے ان کا واسطہ ہوتا ہے وہ خود کتاب و سنت کے منہج پر نہیں ہوتی ، بلکہ وہ کتاب وسنت