کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 94
سوائے دودھ کے۔‘‘
شرح:… ایک روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں ’’ جب تم میں کوئی ایک کھائے‘‘(یہ دودھ کے علاوہ دوسری چیزوں کو بھی شامل ہے۔)
’’برکت عطا کر ہمارے لیے ‘‘ یعنی اس کی خیر و بھلائی زیادہ ہو، اور یہ نعمت بڑھے اور ہمیشہ رہے۔ ’’ اور ہمیں اس سے بہتر کھلا‘‘اس سے مراد جنت کے کھانے ہیں ۔
(اوردودھ پینے کی دعامیں فرمایا):’’ اس سے بھی زیادہ ہمیں دے‘‘ یہ نہیں کہا : اس سے بہتر دے۔ اس لیے کہ دنیا میں کوئی کھانا دودھ سے بہتر نہیں ۔ اس لیے کہ دودھ کے علاوہ کوئی کھانا ایسا نہیں جو کھانے اور پینے کی جگہ کفایت کر جائے۔اس سے پیاس بھی ختم ہوتی ہے اور بھوک بھی۔‘‘
فوائدِ حدیث:
٭ کھانے کے بعد دعا میں (پہلے کھانے سے )بہتر کھانا مانگنے کی مشروعیت سوائے دودھ کے۔
٭ دودھ پی کر یہ دعا کرنا : ’’ یا اللہ ہمیں یہ نعمت زیادہ عطا کر۔
٭ دودھ اہل جنت کے کھانوں میں سے ایک کھانا ہے۔
کھانے اور پینے کے بعد کی دعائیں
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:
’’ اللہ تعالی اس بندے پر خوش ہوتا ہے جو ایک کھانا کھا کر اس پر اللہ کا شکر ادا کرے یا جو بھی چیز پئے اس پر اللہ کا شکر ادا کرے۔‘‘[1]
شرح:…یہ حدیث دلیل ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضامندی کسی معمولی سبب کی بدولت بھی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ اس طرح کے چھوٹے سے سبب پر بھی راضی ہو جاتے ہیں کہ انسان کھانے سے فراغت کے بعد کہے: ((الحمدُ للّٰهِ)) اور جب کوئی چیز
[1] مسلم: ۲۷۳۴۔