کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 93
کھانا ملا اور نہ ہی تمہیں رات گزارنے کے لیے جگہ ملی۔‘‘ اور جب انسان اللہ تعالیٰ کا نام نہیں لیتا تو شیطان اپنے ساتھیوں سے کہتا ہے: ’’ تمہیں رات کا کھانا بھی مل گیا اور رات گزارنے کے لیے جگہ بھی مل گئی‘‘اور اس طرح اللہ تعالیٰ کانام لے کر اپنی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے شیطان اس کے ساتھ کھانے میں اور رات گزارنے میں شریک ہوجاتا ہے۔
فوائدِ حدیث:
٭ گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھاتے ہوئے بِسْمِ اللّٰہِ پڑھنا۔
٭ واجب تو یہ ہے کہ مسلمان کھانے کے شروع میں بِسْمِ اللّٰہِکہے۔ اور اگر یاد نہ رہے تو یاد آنے پر ((بسمِ اللّٰهِ في أوَّلِهِ وآخرِهِ))کہہ دے۔
٭ شیطان بھی کھاتا پیتا ہے۔ اور ا س کھانے میں شریک ہوتا ہے۔ جب کھانا کھانے والا اللہ تعالیٰ کا نام نہ لے تو شیطان بھی اس کے ساتھ شریک ہو جاتا ہے۔
دودھ پینے کی دعا
حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’ جس انسان کو اللہ تعالیٰ کوئی بھی کھانا کھلائے اسے چاہیے کہ وہ یوں کہے :
((اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ، وأطعِمنا خيرًا منْهُ))
’’اے اللہ! برکت عطا کر ہمارے لیے اس میں اور کھلا ہمیں زیادہ بہتر اس سے‘‘
اور جسے اللہ دودھ پلائے، اُسے کہنا چاہیے:
((اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِيهِ، وَزِدْنَا مِنْهُ)) [1]
’’الٰہی! برکت فرما ہمارے لیے اس میں اور زیادہ دے ہمیں اس سے بھی۔‘‘ اس لیے کہ میں کوئی کھانا ایسا نہیں جانتا جو کھانے اور پینے کی جگہ کفایت کر جائے
[1] صحیح ابن ماجہ :۳۳۲۲۔