کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 91
کھانے پینے کے اذکار
کھانا شروع کرنے سے پہلے کی دُعا
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں : رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھانے لگے تو اسے بِسْمِ اللّٰهِ (اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا) شروع کرتاہوں ) کہنا چاہیے اور اگر شروع میں کہنا بھول جائے تو اُسے یہ کہنا چاہیے:
((بسمِ اللّٰهِ في أوَّلِهِ وآخرِهِ))
’’اللہ کے نام کے ساتھ (کھانا شروع کرتا ہوں ) اس کے شروع اور آخر میں ۔‘‘[1]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں : میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرمارہے تھے:
’’ جب آدمی اپنے گھر داخل ہوتا ہے تو وہ اپنے گھر میں داخل ہوتے وقت اور کھانا کھانے کے وقت اللہ تعالی کا نام لیتا ہے تو شیطان کہتا ہے کہ آج تمہارے لیے اس گھر میں رات گزارنے کی جگہ نہ ملی اور جب کھانا کھانے کے وقت اللہ کا نام نہ لے تو شیطان کہتا ہے کہ رات گزارنے کی جگہ اور شام کا کھانا مل گیا۔‘‘ [2]
شرح:…کھانا کھاتے وقت بِسْمِ اللّٰهِ کہنا واجب ہے۔ جب انسان کھانے
[1] صحیح الجامع :۳۸۰۔
[2] مسلم: ۲۰۱۸۔