کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 85
لباس سے متعلق دعائیں
لباس پہننے کی دُعا
ابو العلاء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جو کوئی کپڑا پہنے اور یہ دعا پڑھے:
((الحمدُ للّٰهِ الَّذي كَسانِي هذا(الثوبَ) ورزقنِيِه مِن غيرِ حولٍ منِّي ولا قوَّةٍ)) [1]
’’تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جس نے مجھے پہنایا یہ (لباس) اور عطا کیا مجھے یہ میری ذاتی قوت اور طاقت کے بغیر۔‘‘تو اس انسان کے پہلے کے (صغیرہ) گناہ معاف ہوجاتے ہیں ۔‘‘
مشکل الفاظ کے معانی :
كَسانِي: … مجھے پہنایا، یا مجھے عطا کیا۔
مِن غيرِ حولٍ : … میری طاقت اور چارہ کار کے بغیر۔
شرح:…اس حدیث کا معنی یہ ہے کہ جب انسان لباس پہنتا ہے تو وہ اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہے کہ اسی ذات نے اسے یہ لباس پہنایا اور عنایت فرمایا۔ یہ سب کچھ
[1] صحیح؛ ابي داؤد: ۴۰۲۳