کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 68
سونے اور جاگنے کے اذکار
سونے کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعا
حضرت براء ابن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسو ل اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کے لیے تشریف لے جاتے تو اپنی داہنی کروٹ کے بل لیٹتے، اور پھر یہ دعا پڑھتے :
((اللَّهُمَّ أسْلَمْتُ نَفْسِي إلَيْكَ، وفَوَّضْتُ أمْرِي إلَيْكَ، ووَجَّهْتُ وجْهِي إلَيْكَ، وأَلْجَأْتُ ظَهْرِي إلَيْكَ، رَغْبَةً ورَهْبَةً إلَيْكَ، لا مَلْجا ولا مَنْجا مِنْكَ إلّا إلَيْكَ، آمَنْتُ بكِتابِكَ الذي أنْزَلْتَ، وبِنَبِيِّكَ الذي أرْسَلْتَ )) [1]
’’ اے اللہ! میں نے تابع کردیا ہے، اپنے نفس کو تیرے اور سپرد کردیااپنا معاملہ تیری طرف اور متوجہ کیا میں نے اپنا چہرہ تیری طرف اور جھکائی اپنی پشت تیری طرف (جنت کی) رغبت کرتے اور ڈرتے ہوئے تیرے عذاب جہنم سے، نہیں ہے کوئی پناہ گاہ اور نہ جائے نجات تجھ سے مگر تیری ہی بارگاہ، میں ایمان لایا تیری اس کتاب پر، جسے تو نے نازل فرمایا اور تیرے اس نبی پر، جسے تو نے (ہماری طرف) بھیجا۔‘‘
[1] بخاری:۶۳۱۱۔ مسلم: ۲۷۱۰۔