کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 64
٭ جو انسان دن میں ایک سو باریہ کلمات کہے: ((لا إلهَ إلّا اللّٰهُ وحدَه لا شريكَ له له الملكُ وله الحمدُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ)) اس کے لیے وہ تمام فوائد حاصل ہوتے ہیں جو کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمائے ہیں ۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی مرضی سے تو بات تک نہیں کرتے۔ ٭ سُبْحانَ اللّٰهِ وبِحَمْدِهِ کہنے والے کے گناہ مٹا دیے جاتے ہیں خواہ وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔‘‘ سُبْحانَ اللّٰهِ وبِحَمْدِهِکی فضیلت سیّدہ جویریہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت ہی نماز ادا کرنے کے بعد ان کے پاس سے چلے گئے اور وہ اپنی جائے نماز پر ہی بیٹھی ہوئی تھیں ۔ پھر دن چڑھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو وہ وہیں بیٹھی ہوئی تھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس وقت میں تمہارے پاس سے گیا ہوں تم اسی طرح بیٹھی ہوئی ہو؟ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں ۔ (اس پر ) نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :میں نے تیرے بعد ایسے چار کلمات تین مرتبہ کہے ہیں کہ اگر تیرے آج کے وظیفہ کو ان کے ساتھ وزن کیا جائے تو ان کلمات کا وزن زیادہ ہوگا: ((سُبْحانَ اللّٰهِ وَبِحَمْدِهِ، عَدَدَ خَلْقِهِ وَرِضا نَفْسِهِ وَزِنَةَ عَرْشِهِ وَمِدادَ كَلِماتِهِ)) [1] ’’اللہ کی تعریف اور اسی کی پاکی ہے اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر اور اس کی ذات کی رضاکے برابر اور اس کے عرش کے وزن اور اس کے کلمات کی سیاہی
[1] مسلم : ۲۷۲۶۔