کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 47
’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی زمین کی ہو یا آسمانوں کی اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘
اس حدیث میں دلیل ہے کہ ان کلمات کے کہنے والے کو ہر قسم کے ضرر سے نجات مل جاتی ہے خواہ وہ کچھ بھی ہو۔ اور جب انسان دن یا رات کے شروع میں یہ کلمات (تین تین بار) کہہ لے تو اس رات یا دن میں کوئی چیزاسے ہر گز کوئی نقصان نہیں دے سکتی۔
فوائدِ حدیث:
٭ اس حدیث میں دلیل ہے کہ ان کلمات کے کہنے والے کو ہر قسم کے ضرر سے نجات مل جاتی ہے خواہ وہ کچھ بھی ہو۔
٭ اور جب انسان دن یا رات کے شروع میں یہ کلمات کہہ لے تو اس رات یا دن میں کوئی چیزاسے ہر گز کوئی نقصان نہیں دے سکتی۔
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ماثور دعاؤں کی فضیلت۔
ہر چیز اللہ تعالیٰ کے ہی ہاتھ میں ہے
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں : بے شک آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ کلمات ارشاد فرمایا کرتے :
((اللَّهمَّ بكَ أصبَحْنا، وبكَ أمْسَيْنا، وبكَ نَحيا، وبِكَ نَموتُ، وإليكَ النُّشورُ))
’’اے اللہ! تیری ہی حفاظت میں ہم نے صبح کی اور تیری ہی حفاظت میں شام کی، اور تیرے ہی نام پر ہم زندہ ہوتے ہیں ،اور تیرے ہی نام پر ہم مرتے ہیں ،اورتیری ہی طرف اٹھ کر جانا ہے۔‘‘
اور جب شام کرتے تو اس وقت یہ دعا پڑھے: