کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 45
مشکل الفاظ کے معانی : الَّذي لا يضرُّ معَ اسمِهِ:… یعنی جب حسن اعتقاد اور خالص نیت کے ساتھ ان الفاظ میں اللہ تعالیٰ کو یاد کرے۔ شيءٌ:… کوئی بھی چیز (خواہ کچھ بھی ہو)۔ في الأرضِ، ولا في السَّماءِ: … یعنی جو بلا بھی اس طرف سے آنے والی ہو۔ السَّميعُ العليمُ:… وہ اقوال کو سنتا اور احوال کو جانتا ہے۔ یہ دونوں اللہ تعالیٰ کے نام ہیں ۔ شرح:…یہ کلمات اگرچہ بظاہر چندایک جملے ہیں ، مگر ان کا فائدہ بہت ہی بڑا ہے۔’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی زمین کی ہو یا آسمانوں کی اور وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے۔‘‘بے شک یہ اس لیے ہے کہ زمین و آسمان کی بادشاہی اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے،اور جب بھی کسی بھی چیز پر اللہ تعالیٰ کا نام لیا جائے تو وہ اس چیز میں برکت کے حاصل ہونے کا سبب بنتا ہے۔ اسی لیے جب آپ کھانا کھانا چاہیں تو اس سے پہلے بسمِ اللّٰهِ پڑھنا مسنون ہے۔ آپ بسمِ اللّٰهِ پڑھتے ہیں ؛ اور ایسے ہی جب کچھ پینا چاہتے ہیں تو کہتے ہیں : بسمِ اللّٰهِ جب اپنی اہلیہ کے پاس جانے کا ارادہ ہوتا ہے تو کہتے ہیں : بسمِ اللّٰهِ پس بسمِ اللّٰهِ پڑھنا بہت سے مواقع پر مشروع ہے۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔ اور آپ نے یہ بتایا ہے کہ جو انسان کھانے پر بسمِ اللَّهِ نہ پڑھے تو شیطان اس کے ساتھ شریک ہوجاتا ہے۔ پس یہ نہ بھولیے کہ آپ ہر صبح و شام تین تین بار یہ ذکر کیا کریں : ((بسمِ اللّٰهِ الَّذي لا يضرُّ معَ اسمِهِ شيءٌ، في الأرضِ، ولا في السَّماءِ، وَهوَ السَّميعُ العليمُ)) ’’اس اللہ کے نام کے ساتھ جس کی برکت سے کوئی چیز نقصان نہیں پہنچا سکتی