کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 42
٭ یہ کہ ہم صبح و شام اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا بیان کریں ۔
٭ یہ کہ ہم ہر وقت سستی اور بری عمر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگتے رہیں ، اور اپنے آپ کو دنیاوی فتنوں سے محفوظ و مامون نہ سمجھیں ۔
٭ یہ کہ ہم ہمیشہ جہنم کے عذاب سے اور قبر کے عذاب سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے رہیں اور ایسے امور بجا لاتے رہیں جن کی وجہ سے اس قسم کے عذاب سے نجات حاصل ہونا ممکن ہو۔
مخلوقات کے شر سے پناہ مانگنے کی دعا
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو انسان شام کے وقت تین باریہ کلمات کہے :
((أَعُوذُ بكَلِماتِ اللّٰهِ التّامّاتِ مِن شَرِّ ما خَلَقَ)) [1]
’’میں اللہ کے مکمل کلمات کی پناہ میں آتا ہوں اس کی مخلوق کے شر سے۔‘‘
اس انسان کو اس رات کوئی چیز نقصان نہیں دے سکے گی۔ آپ فرماتے ہیں : میرے گھر والوں نے یہ کلمات سیکھ لیے تھے۔اوروہ یہ کلمات کہا کرتے تھے۔ ان میں سے ایک باندی کو کسی چیز نے ڈس لیا، مگر اسے کوئی تکلیف نہیں پہنچی۔‘‘
مشکل الفاظ کے معانی :
أَعُوذُ: …پناہ مانگتا ہوں ۔
بكَلِماتِ اللّٰهِ التّامّاتِ: …اللہ تعالیٰ کے پورے پورے کلمات(یہ کونی اور شرعی کلمات سب کو شامل ہے)۔
شرح:…رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ہر چیز سے بچنے کا طریقہ سکھایا کرتے تھے۔ یہ فرمانا :
أَعُوذُ بكَلِماتِ اللّٰهِ التّامّاتِ مِن شَرِّ ما خَلَقَ میں اللہ تعالیٰ کے پورے
[1] بخاری مع الفتح:۴؍۶۱۳۔ آیۃ الکرسی بمعہ ترجمہ پچھلے صفحات میں دیکھئے۔