کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 27
صبح و شام کے اذکار
فطرت اسلام پر صبح کرنا
حضرت عبدالرحمن بن ابزی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب صبح کرتے تو یہ کلمات پڑھتے تھے:
((أصبَحْنا على فِطرةِ الإسلامِ وعلى كَلِمةِ الإخلاصِ وعلى دينِ نبيِّنا محمَّدٍ وعلى ملَّةِ أبينا إبراهيمَ حنيفًا مُسلِمًا وما كانَ منَ المشرِكينَ)) [1]
’’ہم نے صبح کی فطرت اسلام پر، کلمہ اخلاص پر اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر اور اپنے باپ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی ملت پر جو سب سے زیادہ یکسوتھے اور مشرکین میں سے نہ تھے۔‘‘
مشکل الفاظ کے معانی :
فِطرةِ الإسلامِ:… یعنی دین حق
كَلِمةِ الإخلاصِ:… کلمہ شہادت
حنيفًا:… یکسو ؛ شرک سے بے رغبت
[1] مسند احمد:۱۵۳۶۰ شیخ البانی نے اسے صحیح کہا ہے۔ صحیح الجامع۴۶۷۴؛ اور یہی دعا شام کے وقت پڑھنے کی تلقین فرماتے تھے۔