کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 25
٭ مصیبت میں دعا کرنا: ((إنّا للّٰهِ وإنّا إليه راجِعونَ، اللَّهمَّ أْجُرْني في مُصيبَتي، واخلُفْ علَيَّ بخيرٍ منها )) ٭ جب دل اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہو،اور خوب اخلاص کی کیفیت ہو ٭ مظلوم کی دعا، جب کہ کوئی اس پر ظلم ڈھا رہا ہو ٭ باپ کی اپنے اولاد کے لیے دعا یا بد دعا ٭ مسافر کی دعا ٭ روزہ دار کی دعا جب تک کہ وہ افطار نہ کرے ٭ روزہ دار کی دعا افطار کے وقت ٭ پریشان حال کی دعا ٭ عادل بادشاہ (حکمران) کی دعا ٭ نیک اولاد کی اپنے والدین کے لیے دعا ٭ وضو کے بعد کی دعا جوکہ حدیث میں ثابت شدہ ہے ٭ جمرہ صغری کی رمی کرنے کے بعد دعا ٭ جمرہ وسطی کی رمی کے بعد دعا ٭ بیت اللہ خانہ کعبہ کے اندر کی دعا (حطیم خانہ کعبہ میں شامل ہے ) ٭ صفا پر کی جانے والی دعا ٭ مرو ہ پر کی جانے والی دعا ٭ مزدلفہ میں مشعر الحرام کے پاس کی جانے والی دعا مؤمن جہاں کہیں بھی ہووہ ہمیشہ اپنے رب سے ہی مانگتا ہے۔ فرمان الٰہی ہے : ﴿ وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ ۖ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ﴾ (البقرہ: ۱۸۶)