کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 238
نماز استخارہ کی دُعا حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تمام کاموں میں استخارہ کرنے کی تعلیم ایسے ہی دیتے تھے جیسے قرآن کریم کی کسی سورت کی تعلیم دیتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے، جب تم میں سے کوئی شخص کوئی کام کرنا چاہے، تو فرض کے علاوہ دو رکعت نماز پڑھے، پھر یہ دعا پڑھے: (( اللَّهُمَّ إنِّي أسْتَخِيرُكَ بعِلْمِكَ، وأَسْتَقْدِرُكَ بقُدْرَتِكَ، وأَسْأَلُكَ مِن فَضْلِكَ العَظِيمِ، فإنَّكَ تَقْدِرُ ولا أقْدِرُ، وتَعْلَمُ ولا أعْلَمُ، وأَنْتَ عَلّامُ الغُيُوبِ، اللَّهُمَّ إنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أنَّ هذا الأمْرَ خَيْرٌ لي في دِينِي ومعاشِي وعاقِبَةِ أمْرِي فاقْدُرْهُ لي ويَسِّرْهُ لِي، ثُمَّ بارِكْ لي فِيهِ، وإنْ كُنْتَ تَعْلَمُ أنَّ عَنِّي واصْرِفْنِي عنْه، واقْدُرْ لي الخَيْرَ حَيْثُ كانَ، ثُمَّ أرْضِنِي بہ)) [1] ’’اے اللہ! بے شک میں بھلائی طلب کرتا ہوں تجھ سے تیرے علم کے واسطے سے اور طاقت طلب کرتاہوں تجھ سے تیری قدرت کے واسطے سے۔اور میں سوال کرتا ہوں تیرے فضل عظیم کا۔کیونکہ تو قدرت رکھتاہے اور میں قدرت نہیں رکھتا تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتااور تو غیبوں کو خوب جانتا ہے۔ اے اللہ! اگر تو جانتا ہے کہ بیشک یہ کام بہتر ہے میرے لیے میرے دین میں میری معیشت میں اور میرے انجام کار میں تو فیصلہ کردے اس کامیرے حق میں اور آسان کردے
[1] بخاری :۱۱۶۶۔