کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 237
٭ قرآن کے خاتمہ پر ’’صَدَقَ اللّٰہُ الْعَظِیْمِ ‘‘ کہنے کی کوئی دلیل نہیں جیسا کہ بعض لوگوں کا خیال ہے، اور وہ تلاوت ختم کرنے پر یہ کلمات کہتے ہیں ۔ ٭ خیر کے زیادہ پانے کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حرص۔ سجدہ تلاوت کے اذکار و دعائیں ام المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کوسجدہ تلاوت میں کثرت کے ساتھ یہ دعا پڑھا کرتے تھے: ((سَجدَ وجهي للَّذي خلقَهُ وشقَّ سمعَهُ وبصرَهُ وبِحَولِهِ وقوَّتِهِ )) [1] ’’سجدہ کیا میرے چہرے نے اُس ذات کو جس نے اسے پیدا فرمایا اور اس نے اس کے کان اور آنکھ کے سوراخ بنائے اپنی طاقت اور قوت کے ذریعے۔‘‘ شرح :’’رات کو سجدہ تلاوت …‘‘اس جملہ میں مطلق دعا کو مقید کیا گیا ہے۔ یعنی میرے چہرہ نے اس ذات کے لیے سجدہ کیا جس نے اسے پیدا کیا ؛ اور اس میں آنکھیں ناک اور کان بنائے۔انہیں ادراک کی قوت بخشی۔اور انہیں ایجاد کرنے کے بعد ان کی مدد فرمائی۔ بِحَولِهِ وقوَّتِهِ: … یعنی ان (اعضاء) سے آفات کو ٹالنے کی قوت نہیں رکھتا،مگر تیرے ٹالنے سے اور تیری قوت سے۔‘‘ فوائدِ حدیث: ٭ سجدہ تلاوت میں اس دعا کی مشروعیت۔ ٭ سجدہ میں دعا کے تکرار کاجواز۔
[1] صحیح سنن ابی داؤد :۱۴۱۴۔