کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 235
مختلف اقسام کے جامع اذکار
تلاوت قرآن سے پہلے اور بعد کی دعائیں
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :
﴿ فَإِذَا قَرَأْتَ الْقُرْآنَ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ﴾ (النحل:۹۸)
’’تو(اے پیغمبر )جب آپ قرآن پڑھنا چاہیں توشیطان مردود ( کے وسوسوں ) سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگا کریں ۔‘‘
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کبھی بھی نہ ہی کسی مجلس میں تشریف رکھتے، اورنہ ہی قرآن پڑھتے،اورنہ ہی نماز پڑھتے، مگران مجالس کو ان کلمات پر ختم کرتے۔ آپ فرماتی ہیں : میں نے کہا : یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میں دیکھتی ہوں کہ آپ کبھی بھی نہ ہی کسی مجلس میں تشریف رکھتے ہیں ، اورنہ ہی قرآن پڑھتے ہیں ،اورنہ ہی نماز پڑھتے ہیں ، مگر انہیں ان کلمات پر ختم کرتے ہیں ۔آپ نے فرمایا: ’’ ہاں ! جس نے خیر کے کلمات کہے ہوں ، اس کے لیے خیر کی مہر کے ساتھ خاتمہ ہوتا ہے،اور جس نے کوئی بری بات کہی ہو، اس کے لیے کفارہ ہوجاتا ہے۔(وہ کلمات یہ ہیں ):
(( سُبحانَكَ وبحمدِكَ، لا إلهَ إلّا أنتَ، أستغفِرُكَ وأتوبُ