کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 233
اپنے رب کی تعریف کرنے والے ہیں سچ کر دکھایا اللہ نے اپنا وعدہ اور مدد فرمائی اپنے بندے کی اور شکست دے دی اس نے تمام لشکروں کو اکیلے ہی۔‘‘
مشکل الفاظ کے معانی :
آيِبونَ: …رجوع کرنے والے، واپس آنے والے۔
صَدَقَ اللّٰهُ وَعدَه : …یعنی دین کے اظہار،اور مؤمنین کی مدد و نصرت،اور متقین کی اچھی عاقبت۔اور اس کے علاوہ دیگر وعدے، جن کے خلاف اللہ تعالیٰ کبھی بھی نہیں کرتا۔
وهَزَمَ الأحْزابَ وحدَه: …یعنی انسانوں کے قتل کرنے کے بغیر۔ یہاں پر احزاب سے مراد وہ قبائل ہیں جو جنگ خندق کے موقع پر مسلمانوں کے خلاف جمع ہوگئے تھے۔
شرح :…رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بھی کسی غزوہ سے واپس تشریف لاتے، یا کسی
اونچائی پر چڑھتے، یا کسی پتھریلی جگہ سے گزرتے تو بلند آواز میں تکبیر کہتے۔ اور پھر یہ دعا پڑھتے۔
صَدَقَ اللّٰهُ وَعدَه، ونَصَرَ عبدَه، وهَزَمَ الأحْزابَ وحدَه:… یعنی دین کے اظہار،اور مؤمنین کی مدد و نصرت،اور متقین کی اچھی عاقبت۔اور اس کے علاوہ دیگر وعدے، جن کے خلاف اللہ تعالیٰ کبھی بھی نہیں کرتا۔ اور اس نے انسانوں کے قتل کرنے کے بغیر لشکروں کوشکست دی۔یہاں پر احزاب سے مراد وہ قبائل ہیں جو جنگ خندق کے موقع پر مسلمانوں کے خلاف جمع ہوگئے تھے؛ اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف جماعت بندی کرلی تھی۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان پر تیز ہوائیں چلائیں ، اور ایسے لشکر بھیجے جنہیں وہ دیکھ نہیں سکتے تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان: ((صَدَقَ اللّٰہُ وَعْدَہٗ )) ان منافقین پر رد ہے جن کے دلوں میں مرض تھا اوروہ کہا کرتے تھے:
﴿ مَّا وَعَدَنَا اللّٰهُ وَرَسُولُهُ إِلَّا غُرُورًا﴾ (الأحزاب:۱۲)
’’ اللہ اور اس کے رسول نے جو ہم سے وعدہ کیا تھا وہ تو نرا دھوکا ہی نکلا۔‘‘