کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 232
ارشاد فرمایاہے:
﴿ وَأَنَّهُ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْإِنسِ يَعُوذُونَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوهُمْ رَهَقًا ﴾ (الجن :۶)
’’اور (ہوا یہ کہ ) بعض آدم زاد لوگ بعض جن لوگوں کی پناہ لیتے تھے اس سے ان کا دماغ اور چڑھا دیا۔‘‘
فوائدِ حدیث:
٭ کسی جگہ پڑاؤ ڈالنے کے وقت اس دعا کے پڑھنے کا مستحب ہونا۔
٭ جو یہ دعا کرلے وہ کوچ کرنے تک اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں رہتا ہے۔
سفر سے واپس آنے کی دعا
حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ : جب رسول صلی اللہ علیہ وسلم کسی جنگ یا سفر حج سے واپس تشریف لاتے تو ہر بلند جگہ پر تین (۳) مرتبہ اللّٰهُ أكبَرُ کہتے، پھر یہ دعا پڑھتے:
((لا إلهَ إلاَّ اللَّه وحْدهُ لاَ شَرِيكَ لهُ، لَهُ المُلْكُ، ولَهُ الحمْدُ، وَهُو عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ، آيِبونَ، تائِبونَ، عابِدونَ، لربِّنا حامِدونَ ، صَدَقَ اللّٰهُ وَعدَه، ونَصَرَ عبدَه، وهَزَمَ الأحْزابَ وحدَه)) [1]
’’نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے۔ وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اس کا، اسی کی بادشاہت ہے اُسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر مکمل اختیار رکھتا ہے، ہم واپس آنے والے ہیں توبہ کرنے والے ہیں ، عبادت کرنے والے ہیں ،(اور)
[1] بخاری :۱۷۹۷۔ مسلم :۱۳۴۴۔