کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 214
حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جس انسان نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھی اسے جنت میں داخل ہونے سے موت کے علاوہ کوئی چیز نہیں روک سکتی۔‘‘ [1]
شرح :…حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ میں ہر نماز کے بعد معوذتین پڑھا کروں ۔یہ حدیث نماز کے بعد ان سورتوں کے پڑھے جانے کی دلیل ہے۔ نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آیت الکرسی کی فضیلت اور ہر نماز کے بعد اس کے پڑھے جانے کا اجر و ثواب بیان کرتے ہوئے بتایا کہ یہ اعمال کرنے والا انسان جنت میں داخل ہونے کے قریب تر ہوتا ہے ؛ مگر جنت میں داخل ہونے کی راہ میں موت رکاوٹ ہوتی ہے۔ (جیسے ہی موت کا یہ پردہ اٹھ جائے گا، یہ انسان جنت میں داخل ہوجائے گا۔)
فوائدِحدیث :
٭ نماز کے بعد معوّذات پڑھنے کی مشروعیت (اور فضیلت)۔
٭ نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھے جانے کی مشروعیت۔
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابہ کرام اور امت سے محبت اوران کے جنت میں داخل ہونے کی حرص۔
نمازوں کے بعد تسبیح بیان کرنا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جس آدمی نے ہر نماز کے بعد۳۳مرتبہ سُبْحانَ اللّٰهِ ۳۳ مرتبہ الحَمْدُ لِلَّهِ
اور۳۳ مرتبہ اللّٰهُ أكبَرُ کہا تو یہ۹۹کلمات ہو گئے اور سو کا عدد پورا کرنے کے لیے((لا إلهَ إلاَّ اللَّه وحْدهُ لاَ شَرِيكَ لهُ، لَهُ المُلْكُ، ولَهُ الحمْدُ، وَهُو عَلَى كُلِّ شَيءٍ قَدِيرٌ))کہہ لیا تو اس کے سارے گناہ معاف
[1] أخرجہ النسائی في الکبری (۹۹۲۸) و صححہ الألباني في صحیح الترغیب و الترہیب (۱۵۹۵)