کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 212
کیا؛اور جو کچھ میں نے چھپ کر کیا؛ اور جو کچھ اعلانیہ کیا؛ جو میں نے زیادتی کی؛ اور جسے توزیادہ جانتا ہے مجھ سے بھی۔ تو ہی آگے کرنے والا ہے، اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے۔ نہیں ہے کوئی معبود تیرے سوا۔‘‘ مشکل الفاظ کے معانی: ما قَدَّمْتُ: …جو آگے بھیجے ہیں ؛ اس وقت سے پہلے۔(مراد گناہ یالغزشیں ہیں )۔ وَما أَخَّرْتُ: …یعنی جو کچھ میں کروں گا، یا جو کچھ میں نے کیا ہے اورجوکچھ چھوڑا ہے۔ وَما أَسْرَفْتُ: … جس کو میں نے خفیہ رکھا ہے؛ یاجو میرے دل میں خیال آتے ہیں ۔ وَما أَعْلَنْتُ : …وہ اقوال و افعال جن کا اظہار بشری کوتاہی کی وجہ سے کیا۔ شرح: اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي:… اے اللہ مجھے بخش دے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بخشے ہوئے ہونے کے باوجود یہ دعا کیا کرتے تھے۔ آپ کا ایسا کرنایاتو اپنی کسر نفسی، تواضع اور اللہ تعالیٰ کے جلال اور ہیبت کی وجہ سے تھا۔یا پھر اپنی امت کو تعلیم دینے کے لیے تاکہ آپ کی اقتدا کی جاسکے۔ وَما أَسْرَرْتُ وَما أَعْلَنْتُ: …جس کو میں نے خفیہ رکھا ہے؛ یاجو میرے دل میں خیال آتے ہیں لیکن انہیں میں اپنی زبان پر نہیں لایا۔ وَما أَنْتَ أَعْلَمُ به مِنِّي:… اورجو کچھ تو مجھ سے زیادہ جانتاہے۔یہ خاص کے بعد عام کا ذکر ہے۔ أَنْتَ المُقَدِّمُ وَأَنْتَ المُؤَخِّرُ: …تو ہی آگے کرنے والا ہے اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے۔ امام مہلب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ’’ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنی ذات کی طرف اشارہ ہے کہ آپ آخرت میں دوبارہ اٹھائے جانے کے وقت سب سے پہلے اٹھائے جائیں گے۔ مگر دنیا میں بعثت کے وقت سب سے آخر میں مبعوث ہوئے ہیں ۔ علامہ قاضی عیاض رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ’’اس سے مراد ہے: چیزوں کو اپنی جگہ پر نازل