کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 211
وشُكرِك وحُسنِ عبادتِك:… ’’اور اپنا شکر کرنے پر ‘‘ یعنی نعمتوں کا حصول اور برائی سے بچنا بھی اللہ کی طرف سے ہے۔ پس کتنی ہی برائیوں سے اللہ تعالیٰ نے ہمیں محفوظ رکھا ہے، اس پر بھی ہمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔ اورہم اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ اپنا شکر ادا کرنے پر اور بہترین طریقہ سے اپنی عبادت کے بجا لانے پر ہماری مدد فرمائے۔
اوربہترین عبادت اس وقت تک نہیں ہوسکتی جب تک اس میں دو چیزیں نہ پائی جائیں :
٭ اللہ تعالیٰ کے لیے اخلاص۔ اخلاص جتنا مضبوط ہوگا عبادت اتنی ہی اچھی ہوگی۔
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع۔
فوائدِ حدیث:
٭ نمازوں کے بعد اللہ تعالیٰ کا ذکر۔ ہمیں اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا چاہیے کہ وہ اپناذکر کرنے اور اپنا شکر بجالانے پر ہماری مدد فرمائے۔
٭ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حضرت معاذ رضی اللہ عنہ اوردیگر صحابہ کرام سے محبت۔
نماز کے بعد اللہ تعالیٰ سے مغفرت کا سوال
حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا طریقہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ: جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے سلام پھیرتے تو یوں کہتے:
((اللَّهُمَّ اغْفِرْ لي ما قَدَّمْتُ وَما أَخَّرْتُ، وَما أَسْرَرْتُ وَما أَعْلَنْتُ، وَما أَسْرَفْتُ، وَما أَنْتَ أَعْلَمُ به مِنِّي، أَنْتَ المُقَدِّمُ وَأَنْتَ المُؤَخِّرُ، لا إلَهَ إلّا أَنْتَ)) [1]
’’اے اللہ ! تو مجھے معاف کردے جو کچھ میں نے پہلے کیا؛ اور جو کچھ بعد میں
[1] مسلم :۷۷۱۔