کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 203
نماز کے بعد توحید ِ الٰہی
حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کی طرف خط لکھا کہ میرے لیے کوئی ایسی حدیث لکھ بھیجو جو تم نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہو۔‘‘ انہوں نے جواب میں لکھا: ’’ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،جب آپ نماز پوری کرلیتے تو یہ دعا پڑھتے :
((لا إلهَ إلّا اللّٰهُ وحدَه لا شريكَ له له الملكُ وله الحمدُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ. اللَّهمَّ لا مانِعَ لمَا أعطَيتَ، ولا مُعطيَ لمَا مَنَعتَ، ولا يَنفَعُ ذا الجَدِّ مِنكَ الجَدُّ)) [1]
’’نہیں کوئی معبود سوائے اللہ کے۔ وہ اکیلا ہے، نہیں کوئی شریک اس کا، اسی کی بادشاہت ہے اُسی کے لیے تمام تعریفیں ہیں اور وہ ہر چیز پر کامل قدرت رکھتا ہے، اے اللہ! نہیں ہے کوئی روکنے والا اس چیز کو جو توعطاکرے اور نہیں کوئی دینے والا جس چیز کو تو روک لے اور نہیں فائدہ دے سکتی کسی صاحب حیثیت کو تیرے ہاں اس کی حیثیت۔‘‘
شرح :…اس حدیث میں حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ خبر دے رہے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے سلام پھیر لیتے تو یہ دعا پڑھتے:
((لا إلهَ إلّا اللّٰهُ وحدَه لا شريكَ له له الملكُ وله الحمدُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ))
لا إلهَ إلّا اللهُ:… کا معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی بھی معبود برحق نہیں ۔ پس اللہ تعالیٰ کے علاوہ کائنات میں کوئی بھی معبود ایسا نہیں ہے جو کہ عبادت کا مستحق ہو۔ کائنات میں جن بتوں (یا غیر اللہ ) کی پوجا کی جاتی ہے، وہ خود اس عبادت کے مستحق نہیں
[1] بخاری: ۸۴۴۔ مسلم :۵۹۳۔