کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 200
نماز کے بعد ذکر و استغفار
حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار ’’اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ‘‘کہتے۔اور پھر یہ دعا پڑھتے:
((اللهمَّ أنت السَّلامُ ومنك السَّلامُ تباركتَ يا ذا الجلالِ والإكرامِ))
’’اے اللہ ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی ہے۔ توبہت بابرکت ہے اے صاحب جلال و اکرام۔‘‘
حدیث کے ایک راوی ولید کہتے ہیں : میں نے اوزاعی سے پوچھا : آپ استغفار کیسے کہتے تھے : تو انہوں نے فرمایا:
أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ کہتے تھے۔
شرح :…اس ذکر کا بھی خاص موقع ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز سے فارغ ہوتے تو تین بار ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ پڑھے۔ یعنی أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ، أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ پھر فرماتے :
((اللهمَّ أنت السَّلامُ ومنك السَّلامُ تباركتَ يا ذا الجلالِ والإكرامِ))
’’اے اللہ ! تو ہی سلامتی والا ہے اور تیری طرف سے ہی سلامتی ہے۔ توبہت بابرکت ہے اے صاحب جلال و اکرام۔‘‘
بے شک انسان نماز سے فارغ ہونے کے بعد استغفار اس لیے کرتا ہے کہ اس کی نماز میں کوئی کمی یا کوتاہی رہ گئی ہوتو اس کا ازالہ ہوجائے۔ اس کے بعد انسان کہتا ہے:
اللهمَّ أنت السَّلامُ:… ’’اے اللہ ! تو ہی سلامتی والا ہے۔‘‘یعنی اے اللہ !