کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 196
شیطانوں کا سردار ابلیس نہیں ؛ بلکہ ایک دوسرا ہے ؛ اس کا نام -خنزب ہے۔
جب یہ شیطان تمہارے ذہن میں کوئی وسوسہ ڈالے تو تمہیں چاہیے کہ اپنی بائیں جانب تین بار تھوک دو۔اور اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجاؤ۔
(صحابی کہتے ہیں ) جب میں نے ایسے کیا تو اللہ تعالیٰ نے وسوسے ختم کردیے۔
فوائدِحدیث :
شیطان انسان کے ہر نیک عمل میں وسوسے ڈالتا ہے، یہاں تک کہ نماز کو بھی خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
! ہر وقت اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرتے رہنے کی ضرورت ۔
" نماز میں بغرض ضرورت ہلکا تھوکنے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔
# انسان جب اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آتا ہے تو شیطان دور بھاگ جاتا ہے۔
فرض نماز کے بعد اذکار کی فضیلت
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ جس آدمی نے ہر نماز کے بعد۳۳مرتبہ سُبحانَ اللهِ ۳۳ مرتبہ الحمدُ للهِ اور۳۳ مرتبہ اللّٰهُ أَكْبرُ کہا تو یہ۹۹کلمات ہو گئے اور سو کا عدد پورا کرنے کے لیے((لا إلهَ إلّا اللّٰهُ وحدَه لا شريكَ له له الملكُ وله الحمدُ وهو على كلِّ شيءٍ قديرٌ))
کہہ لیا تو اس کے سارے گناہ معاف کر دیے جائیں گے چاہے وہ سمندر کی جھاگ کے برابر ہوں ۔‘‘[1]
سُبحانَ اللهِ (۳۳بار) ’’اللہ پاک ہے۔‘‘
الحمدُ للهِ (۳۳بار) ’’سب تعریف اللہ ہی کے لیے ہے۔ ‘‘
[1] مسلم: ۵۹۷۔