کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 194
معاف فرمادے۔
ما أَسْرَرْتُ وَما أَعْلَنْتُ: …مراد تمام گناہ ہیں ۔اس لیے کہ گناہ یا تو اعلانیہ ہوتاہے یا پھر پوشیدہ۔
ما أَسْرَفْتُ : …اور جو میں نے حد سے تجاوز کیا۔ اور جو کچھ تو مجھ سے زیادہ جاننے والا ہے۔اس لیے کہ میں اپنے گناہوں کی تعداد اور ان کے حکم کو نہیں جانتا۔
أَنْتَ المُقَدِّمُ وَأَنْتَ المُؤَخِّرُ: …تو ہی آگے کرنے والا ہے، اور تو ہی پیچھے کرنے والا ہے۔علامہ بیہقی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : ’’جس کوچاہا مقامات سابقین کی طرف توفیق دے کر آگے کردیا۔اور جس کوچاہا ان کے مراتب سے پیچھے چھوڑ دیا۔‘‘
اور یہ بھی کہا گیا ہے کہ : اپنے اولیاء میں سے جس کو چاہا اپنے باقی بندوں پر سبقت دی۔ اور جن کو چاہا پیچھے چھوڑ دیا۔ پس جن کووہ پیچھے چھوڑ دے اسے کوئی آگے لانے والانہیں ، اورجس کو وہ آگے کردے اسے کوئی پیچھے کرنے والانہیں ۔
اور یہ معنی بھی کیا گیا ہے کہ ’’ تو ہی اٹھانے والا ہے اور تو ہی گرانے والا ہے۔ تو ہی عزت دینے والا ہے اور تو ہی ذلت دینے والاہے جیسے کہ تیری حکمت کا تقاضا ہو۔
فوائدِ حدیث:
٭ اس دعا کا آخری تشہد کے آخر میں مستحب ہونا جیسا کہ حدیث میں صراحت ہے۔
٭ یہ استعاذہ اہم ترین اورجامع دعاؤں میں سے ہے۔ اس لیے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کا خاص اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ اس لیے کہ یہ دعا دنیا اورآخرت کے شرور اور ان کے اسباب سے پناہ مانگنے کو شامل ہے۔اس فضیلت والے موقع پر یہ دعا کرنے کا حکم دیا کیونکہ اس وقت دعا قبول ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں ۔
٭ عذاب قبر کا ثبوت۔ بے شک عذاب قبر حق ہے۔اور اس پر ایمان لانا واجب ہے۔ اس کے بارے میں احادیث بہت ہی مشہور اور وافر تعداد میں موجود ہیں ۔
٭ زندگی میں شبہات اور گناہ کی شہوات سے حفاظت ؛ کیونکہ یہی شر کا سبب ہیں ۔