کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 178
بزرگی کے لائق ! یہ سب سے سچی بات ہے جو بندے نے کہی ہے اور ہم سب تیرے ہی بندے ہیں ۔ اے اللہ !جسے تو نوازے اُسے کوئی روکنے والا نہیں اور اُسے کوئی نوازنے والا نہیں جسے توروک لے۔ اور کسی بھی صاحب ِ حیثیت کو اسکی حیثیت تیرے یہاں کوئی فائدہ نہیں دے سکتی۔ ‘‘ مشکل الفاظ کے معانی : الثَّناءِ: …شکر الْمَجْدِ: …عظمت و رفعت ولا يَنْفَعُ ذا الجَدِّ مِنْكَ الجَدُّ:… ’’ یعنی دنیا کے خوش نصیب مال و اولاد اور جاہ ومرتبہ والے کو اس کو حیثیت تیری پکڑ سے نہیں بچا سکتی۔ بلکہ کام آنے والی چیز نیک اعمال ہیں ۔ شرح:…راوی اس دعا کے بارے میں خبر دے رہے ہیں جو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رکوع سے اٹھتے وقت سنی۔ آپ نے فرمایا: ((اللَّهمَّ ربَّنا لَكَ الحمدُ ملءَ السَّمواتِ وملءَ الأرضِ )) یہ دعا اور اللہ تعالیٰ کی قربت (کا وسیلہ )ہے۔ أهْلَ الثَّناءِ والْمَجْدِ:… تو ہی لائق تعریف و شکر ہے اور بزرگی اورعظمت والا ہے۔ أحَقُّ ما قالَ العَبْدُ:… یعنی بندے نے جوکچھ تیری تعریف میں کہا ہے، تو اس کا سب سے زیادہ حق دار ہے۔ وكُلُّنا لكَ عَبْدٌ ٌ: …ہم سب کے سب تیرے ہی بندے ہیں ۔اور ہمیں چاہیے کہ ہم تیری تعریف اور حمد و ثنا ان الفاظ میں بیان کریں ۔ اس دعا میں اللہ تعالیٰ کے سامنے سر تسلیم خم کرتے ہوئے مزید تعریف کو اسی کی طرف تفویض کیا گیا ہے۔ اس میں اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کا اعتراف ہے۔ اوریہ صراحت ہے کہ