کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 167
رکوع کی دعائیں
حضرت عوف بن مالک اشجعی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :
’’ایک رات میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں کھڑا ہوا۔پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے اور(پہلی رکعت میں )سورہ بقرہ پڑھی۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کسی رحمت والی آیت پر پہنچتے تو وہاں ٹھہرتے اور اللہ سے رحمت طلب کرتے۔ اور جب عذاب والی آیت پر پہنچتے تو وہاں بھی ٹھہرتے اور اللہ سے پناہ طلب کرتے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کیا قیام کے مطابق اور رکوع میں یہ پڑھتے تھے:
((سبحانَ ذي الجَبَروتِ والمَلَكوتِ والكِبْرياءِ والعَظَمةِ)) [1]
’’پاک ہے بہت بڑی قدرت و طاقت والا، بڑی بادشاہت والااور بڑائی اور عظمت والا۔‘‘
اس کے بعد قیام کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ کیا اور سجدہ میں بھی وہی دعا پڑھتے تھے جو رکوع میں پڑھی تھی۔ پھر (دوسری رکعت کے لیے)کھڑے ہوئے اور سورہ آل عمران پڑھی۔ پھر (باقی دو رکعتوں میں بھی) ایک ایک سورت پڑھی)۔‘‘
مشکل الفاظ کے معانی :
ذي الجَبَروتِ والمَلَكوتِ:… غلبہ، قہر اور ہر ایک چیز میں کامل تصرف رکھنے والا۔
شرح:…(صحابی کہتے ہیں ): ایک رات میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز کے لیے کھڑا ہوا۔ جب آپ نے رکوع کیا تو ٹھہر گئے۔آپ اتنی دیر رکوع میں رہے جتنے وقت میں سورت بقرہ پڑھی جاسکتی ہو۔ اور سنن ابی داؤد کی ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حالت قیام میں سورت بقرہ پڑھی۔ جب بھی آپ کسی رحمت کے بیان والی آیت پر پہنچتے تو وہاں کچھ دیر کے لیے رک جاتے اوراللہ تعالیٰ سے اس کی رحمت کا سوال کرتے۔ اور جب
[1] صحیح سنن ابی داؤد :۸۷۳۔