کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 163
تیرے حضور توبہ کرتا ہوں ۔‘‘ یعنی میں تمام گناہوں پر تجھ سے بخشش کا سوال کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔
فوائدِحدیث :
٭ اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں نماز شروع کرنے کی دعا سکھاتے ہیں ۔
٭ اللہ تعالیٰ کے لیے عبادت میں اخلاص کہ انسان اپنے چہرے کو اللہ تعالیٰ کی طرف موڑ دیتا ہے، اوریہ کہ وہ اللہ کے احکام کے سامنے سر تسلیم خم کیے ہوئے ہے۔اوروہ شرک اور مشرکین سے بالکل بری ہے۔
٭ عبادت(قبول ہونے) کے لیے واجب ہے کہ خالص اللہ تعالیٰ کے لیے ہو، اور اس میں کسی قسم کا کوئی شریک نہ ٹھہرایا جائے۔
٭ صرف ایک اللہ جو کہ پیدا کرنے اور ایجاد کرنے والا ہے؛ جو رزاق ہے، اور زندگی اور موت دینے والا ہے، خالص اس اللہ کے لیے بغیر کسی شرک کے عبادت کی جائے۔
٭ یہ کہ بے شک نماز اور قربانی ؛ زندگی اور موت صرف اور صرف اللہ کے لیے ہونی چاہیے جو کہ تمام جہانوں کا پالنے والا ہے۔
٭ ہمیں اللہ تعالیٰ سے سوال کرنا چاہیے کہ وہ کریم و مہربان ذات ہمیں اخلاق حمیدہ سے متصف کردے ؛ جن کی طرف رہنمائی کرنے والا اس کے علاوہ کوئی اور نہیں ۔
رکوع اور سجدہ کی دعائیں
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے رکوع اور سجدہ میں فرمایا کرتے تھے:
((سُبحانَكَ اللَّهمَّ ربَّنا وبحَمدِكَ، اللَّهُمَّ اغفِرْ لي)) [1]
’’پاک ہے تو اے اللہ اے ہمارے پروردگار، اپنی تعریف کے ساتھ اے اللہ ! مجھے معاف فرمادے۔‘‘
[1] بخاری: ۸۱۷۔