کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 145
نماز اور اس کے بعد کی دعائیں و اذکار
نماز شروع کرنے کی دعا
سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز شروع کرتے تو فرماتے :
((سُبحانَكَ اللَّهمَّ وبحمدِكَ وتباركَ اسمُكَ وتعالى جدُّكَ ولا إلهَ غيرُكَ)) [1]
’’تو پاک ہے اے اللہ ! اپنی حمد کے ساتھ اور بہت بابرکت ہے نام تیرا اور بلند ہے شان تیری اور نہیں ہے کوئی معبود تیرے سوا۔‘‘
مشکل الفاظ کے معانی :
سُبحانَكَ اللَّهمَّ وبحمدِكَ:…یعنی میں تیری ایسی تنزیہ اور پاکیزگی بیان کرتا ہوں جس میں تیری حمد و تعریف شامل ہو۔
تعالى جدُّكَ:… تیری شان و عظمت بہت بلند ہے۔
تباركَ:… برکت والا، منزہ، مقدس۔
شرح: سُبحانَكَ اللَّهمَّ وبحمدِكَ: …یعنی میں تیری ایسی تنزیہ اور پاکیزگی
[1] صححہ الألباني في المشکاۃ :۱۲۱۷۔