کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 131
مسجد میں داخل ہونے کی دُعا
سیّدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہوتے تو فرماتے :
((أعوذُ باللّٰهِ العظيمِ، وبوجهِهِ الكريمِ، وسلطانِهِ القديمِ، منِ الشيطانِ الرجيمِ ،، بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ والصلوٰۃ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ ا للّٰه ، افْتَحْ لي أبْوابَ رَحْمَتِكَ)) [1]
’’میں پناہ مانگتا ہوں عظمت والے اللہ کی، اس کے کریم چہرے اور قدیم سلطنت کی، شیطان مردود سے۔ اللہ کے نام کے ساتھ (داخل ہوتا ہوں ) اور صلوٰۃ و سلام ہو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر اے اللہ کھول دے میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے۔‘‘
مسجد سے نکلنے کی دُعا
جب مسجد سے نکلتے تو یہ دعا کرتے :
(( بِسْمِ اللّٰهِ ‘‘ والصلوٰۃ وَالسَّلَامُ عَلَى رَسُولِ ا للّٰه ، اللهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ مِنْ فَضْلِكَ))
’’اللہ کے نام کے ساتھ (میں نکلتا ہوں ) اور صلوٰۃ وسلام ہو رسول صلی اللہ علیہ وسلم پراے اللہ ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے فضل کا۔‘‘
شرح:…اس حدیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں مسجد میں داخل ہونے کے اور باہر نکلنے کے اذکار سکھارہے ہیں ۔ ہم مسجد میں داخل ہوتے وقت پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے ہیں ، اور پھر اللہ تعالیٰ سے اس کی رحمت طلب کرتے ہیں ۔اور مسجد سے نکلتے وقت
[1] صحیح سنن ابن ماجۃ:۷۷۱۔