کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 13
ہے کہ انسان کو اپنے رب کی معرفت حاصل ہوتی ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اللہ سمیع، قریب، قدیر، علیم اور رحیم ہے اور بندہ اپنی عاجزی، لاچاری اور درماندگی کا بھی اقرار کرلیتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی خاص توفیق سے الفرقان ٹرسٹ اللہ کے بندوں کی اصلاح کو مدنظر رکھتے ہوئے دن رات اس کوشش میں لگا ہوا ہے کہ صحیح دین فہمی کو اجاگر کیا جائے سنت نبوی سے لوگوں کو قریب کیا جائے یہ پرنٹ میڈیا کے بغیر ناممکن ہے اس بار ادارے نے دعا جیسے اہم موضوع کو چنا ہے۔ اس کتاب کی اہم خوبی محدث العصر علامہ ناصر الدین البانی رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت بھی ہے کیوں نہ ہو آپ کو سنت نبوی سے خاص لگاؤ ہے اس کا ثبوت آپ کی پوری عمر تحقیق حدیث میں گزری ہے اور آج کے اس دور میں آپ نے ثابت کیا ہے کہ جس کو اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا محب ہونا ہو وہ بغیر تحقیق کے اپنے نبی کی بات کو نہ مانے۔ سچی محبت کا تقاضا ہے آپ کی ہر بات کو قرآن اور صحیح سنت پر پرکھا جائے کیونکہ اطاعت صرف اللہ اور اس کے رسول کی ہے کسی شخص کی نہیں وہ کتنا بڑا ہی کیوں نہ ہو کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کے ماننے والوں نے سچائی کو جھوٹ کے ساتھ ملا دیا ہے آج ہر شخص پر واجب ہے اس دور میں جب کہ فرقہ پرستی کا زور ہے نت نئے نئے فرقے سامنے آرہے ہیں ۔ عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتے ہوئے اس کی حدیث کی حفاظت کی جائے کوئی بھی عمل اس وقت نہ کیا جائے جب تک پرکھ نہ لیا جائے آج نا ممکن نہیں ، آج جدید وسائل موجود ہیں اس سے پورا فائدہ اٹھایا جائے۔ دین کے دکانداروں سے بچا جائے جو محبت کے نام پر جھوٹ کا سودا بیچ رہے ہیں ۔ آخر میں ان سب حضرات کا شکر گزار ہوں جس جس نے اس کتاب کی تیاری میں حصہ لیا۔ خاص طور پر جناب عبد الرؤف بھائی کا جن کی خاص توجہ سے یہ کتاب منظر عام پر آئی ہے اور قارئین کا بھی جن کو الفرقان ٹرسٹ کی ہر آنے والی کتاب کا انتظار رہتا