کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 128
فضیلت ہے۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی امت کو خیر کی ہر بات بتانے کے لیے بڑے حریص ہیں ۔آپ ہمیں تعلیم دیتے ہیں کہ ہم صرف ایک اللہ تعالیٰ کے معبود برحق ہونے کی گواہی دیں ، اور وضو کے بعد اللہ کی بارگاہ میں توبہ و استغفار کریں ۔ اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں ان عظیم الشان دعاؤں کی فضیلت بتاتے ہیں کہ ان کلمات کے ساتھ دعا کرنے والے کا نام ایک صحیفہ میں لکھ کر اس پر مہر لگا دی جاتی ہے جو کہ قیامت تک چاک نہیں ہوسکے گی۔ یہ کتنی بڑی فضیلت ہے اگر ہم اس کو پانے کی حرص کریں ۔ فوائدِحدیث : ٭ وضو کے بعد ذکر و استغفار کی بہت بڑی فضیلت۔ ٭ ہر حال میں اللہ تعالیٰ کا ذکر کرنے کی محبت۔ ٭ اللہ کی بارگاہ میں محبت کی فضیلت و اہمیت۔