کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 127
فوائدِ حدیث:
٭ وضو کی فضیلت، اور وضو کے بعد دعا کرنے کی فضیلت۔ یہ اللہ کا بہت بڑا فضل ہے۔
٭ بدن کی ظاہری طہارت، جس کے لیے اسلام بڑا حریص ہے۔
٭ شک و شرک، حسدو بغض ؛ کینہ و عداوت سے دل کی طہارت و پاکیزگی۔
٭ ہمیشہ کے لیے توبہ کرتے اور اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتے رہنا۔
٭ وضو اور اس کے بعد مذکورہ دعا کی فضیلت کہ ایسے انسان کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں ۔
وضو کے بعد دعا کرنے کی فضیلت
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’جس نے وضو کیا اور پھر یہ کلمات کہے :
((سبحانَكَ اللهمَّ وبحمدِكَ ، أشهَدُ أنْ لا إلهَ إلّا أنتَ ، أستغفرُكَ وأتوبُ إليكَ))
’’پاک ہے تو اے اللہ ! اپنی تعریفوں کے ساتھ اور میں شہادت دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں ، میں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں اور تیری بارگاہ میں توبہ کرتا ہوں ۔‘‘
’’ اس کا نام ایک صحیفہ میں لکھ دیا جاتا ہے، اور پھر اس پر ایک مہر لگادی جاتی ہے۔یہ مہر قیامت تک چاک نہیں ہوپاتی۔‘‘ [1]
شرح:…اس حدیث مبارک میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے لیے وضو کی فضیلت بیان کرتے ہیں ۔ اور ان دعاؤں کی فضیلت بیان فرماتے ہیں جو کہ وضو کے بعد کی جاتی ہیں ۔تاکہ ہم ان اذکار کی حرص کریں ۔ اس لیے کہ اللہ کے ہاں ان کلمات کی بہت بڑی
[1] السلسلۃ الصحیحۃ: ۲۳۳۳۔