کتاب: صحیح دعائیں اور اذکار - صفحہ 120
وضوسے متعلقہ دعائیں
وضو سے پہلے کی دُعا
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
’’ اس انسان کاوضو نہیں جو کہ وضو کرتے ہوئے بِسْمِ اللّٰهِ نہیں کہتا۔‘‘[1]
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے وضو کا پانی طلب کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’کیا تم لوگوں میں سے کسی شخص کے پاس پانی موجود ہے؟‘‘ اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ مبارک پانی میں رکھا اور فرمایا:
’’… بِسْمِ اللّٰهِ ’’اللہ کے نام سے شروع کرتاہوں ‘‘کہہ کر وضوکرو۔‘‘[2]
شرح: …حدیث شریف میں آتا ہے کہ اس انسان کا کوئی وضو نہیں جو کہ بِسْمِ اللّٰهِ نہ کہے۔ دیکھا جاتا ہے کہ وضو ایک محسوس فعل ہے، ایک انسان اپنے ہاتھ، پاؤں اور منہ دھوتا ہے، اپنے سر کا مسح کرتا ہے؛دونوں بازؤں کو کہنیوں تک دھوتا ہے۔ تو پھر کیسے کہہ سکتے ہیں کہ اس کا کوئی وضو نہیں ؟ تو اس کا جواب یہاں پر وضو نہ ہونے کا حکم ظاہری اعضاء دھونے کے
٭صحابی کہتے ہیں : ’’میں نے یہ منظر دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک انگلیوں کے درمیان سے پانی نکل رہا تھا یہاں تک کہ تمام لوگوں نے وضو کیا اور کوئی شخص وضو سے باقی نہ بچا۔ ثابت نے کہا، جنہوں نے اس حدیث کو نقل فرمایا ہے، انس سے پوچھا کہ آپ کی رائے میں مجموعی اعتبار سے کل کتنے حضرات موجود تھے؟ انہوں نے جواب میں فرمایا: ’’تقریبا ستر حضرات تھے‘‘ فائدہ کے لیے میں نے پوری حدیث درج کردی ہے۔[مترجم]
[1] الارواء :۱/۱۲۲۔
[2] نسائی ۷۸۔